SIT

دابھولکر-پانسرے معاملے کے فرار ملزمین کا پتہ لگانے کے لیے پختہ قدم اٹھائیں جانچ ایجنسیاں: بامبے ہائی کورٹ

سی بی آئی اور سی آئی ڈی کے ذریعے دونوں معاملوں میں پروگریس رپورٹ سونپنے کے بعد عدالت نے کہا کہ جب دونوں قتل کی جانچ کے لیے دونوں ایجنسیوں کے پاس الگ سے ٹیم ہیں، تو معاملے میں وقت کے ساتھ پروگریس ہونی چاہیے۔

گجرات فسادات: نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کے خلاف ذکیہ جعفر ی کی عرضی پر شنوائی 26 نومبر کو ہوگی

گجرات فسادات کے دوران مارے گئے کانگریس کے سابق ایم پی احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری نے اسپیشل جانچ ٹیم کے فیصلے کے خلاف ان کی عرضی خارج کرنے کے گجرات ہائی کورٹ کے 5 اکتوبر 2017کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

ہریانہ : ریواڑی گینگ ریپ معاملے میں ملزمین کو پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا

دو اور ملزمین کو پکڑنے کے لیے کئی جگہوں پر چھاپے ماری جاری ہے، جس میں ایک ملزم آرمی کا جوان ہے ۔ متاثرہ کی فیملی نے الزام لگایا ہے کہ ان کی شکایت پر پولیس مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ہریانہ : ریواڑی گینگ ریپ معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل

ہریانہ کے ریواڑی میں 19 سالہ اسٹوڈنٹ کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوح ضلع کی ایس پی نازنین بھسین کو اس معاملے کی تفتیش کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نرودا گام فسادات: ایس آئی ٹی نے کہا، کوڈنانی تقریباً10 منٹ  تک جائے  واردات پر موجود تھیں

گزشتہ 2 اگست کو ایس آئی ٹی نے مایا کوڈنانی کے حق میں دئے گئے بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان کے مستند ہونے پر سوال اٹھایا تھا۔ 2002 میں نرودا گام میں ہوئے فسادات کے دوران مسلم کمیونٹی کے 11 لوگوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔

دابھولکر اور پانسرے کے قتل کی تفتیش میں اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے‌گی : بامبے ہائی کورٹ

عدالت نے کہا کہ دابھولکر اور پانسرے کے بعد دوسرے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے ان کے ناموں کی فہرست میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے۔ لبرلس اور سماجی کارکنان کو ڈر ہے کہ اگر وہ اپنے خیال عام کرتے ہیں تو ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اناؤ ریپ کیس : متاثرہ فیملی نے پولیس پر لگایا شکایت کو بدلنے کا الزام

اناؤ ریپ کیس :اناؤ گینگ ریپ معاملے میں نیا موڑ،متاثرہ فیملی نے پولیس پر ان کی شکایت کو بدلنے کا لگایا الزام۔کہا؛بدلی ہوئی تحریر میں ان کی طرف سے فرضی انگوٹھا اور دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ایم ایل اے کے بھائی پربھی جانچ کو متاثر کرنے کا الزام ۔

اگر ان دو بچیوں کو انصاف نہیں ملا تو …

بھاڑ میں گئے ہندو اور بھاڑ میں گئے مسلمان۔ بھاڑ میں گیا اپوزیشن اور بھاڑ میں گئی حکومت۔ بھاڑ میں گئی دلیل اور بھاڑ میں بکواس، بھاڑ میں گئی روحانیت۔ بھاڑ میں گیا میں اور بھاڑ میں گئے آپ سب۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو سمجھ لو بھاڑ میں گیا ملک۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو یہ ملک اس شرمندگی سے کبھی نہیں باہرآ پائے‌گا۔

جج رشوت معاملہ : ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ خارج

سپریم کورٹ نے ایک جج کی مبینہ رشوت خوری معاملے کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ چھان بین کے  مطالبہ کواہانت آمیز کہا ہے۔ نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کامنی جیسوال کی اس عرضی کو مسترد کردیا جس میں میڈیکل کالج میں داخلے کے ایک گھپلے میں […]

مودی کے خلاف ذکیہ جعفری کی اپیل خارج ،تیستا ستیلواڑ نے کہا کسی کو نہیں ملی کلین چٹ

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے 2002میں ہوئے دنگے میں بڑے پیمانے پر سازش کرنے کے الزام سے اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی اور دوسروں کو ایس آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ دیے جانے کو برقرار رکھنے کی نچلی عدالت کے آرڈر کو چیلنج کرنے والی […]

سکھ مخالف فسادات 1984 : بند کئے گئے معاملوں کی تحقیقات کرنے کے لئے کمیٹی قائم

نئی دہلی : سپریم کورٹ کے دو سابق جج جسٹس کے ایس رادھا کرشنن اور جسٹس جے ایم پنچال 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق 199 معاملات کو بند کرنے کے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے آج […]