انتظامیہ نے ناگپور تشدد کے سلسلے میں ملزم فہیم خان کے گھر کو توڑ دیا۔ معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو اس ‘ظلم و جبر’ کے لیے سرزنش کی اور فوراً انہدام کی کارروائی کو روکنے کو کہا۔ عدالت کی مداخلت کے بعد دوسرے ملزم شیخ کے گھر کو بچا لیا گیا۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناگپور میں حالیہ تشدد اور اورنگزیب کے مقبرے کا تنازعہ فلم ‘چھاوا’ کے باعث ہوا تھا۔ تاہم، آلٹ نیوز کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح پچھلے کچھ مہینوں سے پی ایم اور بی جے پی کے مختلف لیڈر اورنگزیب سے متعلق بیان دے کر اس چنگاری کو بھڑکا رہے تھے۔
ناگپور میں تشدد کے بعد مہاراشٹر پولیس نے چھ لوگوں کے خلاف سیڈیشن اور سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک مقامی عدالت نے اس معاملے میں گرفتار 17 لوگوں کو 22 مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔