ایس پی جی سکیورٹی ملک میں دی جانے والی اعلیٰ ترین سکیورٹی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائے جانے کے بعد اب یہ سکیورٹی صرف وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو ہی حاصل ہے۔
پی ایم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تفتیش کرنے والے کرناٹک کیڈر کے آئی اے ایس افسر محمد محسن کی معطلی کو الیکشن کمیشن نے واپس لے لیا ہے لیکن کرناٹک حکومت سے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے اور انتخابی کام پر بھی روک لگا دی ہے۔
کرناٹک کیڈر کے 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نے اڑیسہ کے سمبل پور میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی تھی۔اس معاملے میں اگلی سماعت 3 جون کو ہوگی ۔
وزیر اعظم کی وجہ سے الیکشن کمیشن ہر دن اپنا بھروسہ کھو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اڑیسہ کے آبزرور محمد محسن کو برخاست کر دیا۔ وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کی وجہ سے کمیشن نے جن اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے محسن کو برخاست کیا […]
کرناٹک کیڈر کے 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نے اڑیسہ کے سمبل پور میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی تھی،جو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت نہیں تھا۔