صورتحال واضح ہونے تک نقاب لینے سے گریز کریں: سری لنکن علماء
سری لنکا میں علماء نے مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ اُس وقت تک نقاب لینے یا چہرے کا پردہ کرنے سے گریز کریں جب تک حکومت کی طرف سے صورتحال کی وضاحت نہیں کر دی جاتی۔
سری لنکا میں علماء نے مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ اُس وقت تک نقاب لینے یا چہرے کا پردہ کرنے سے گریز کریں جب تک حکومت کی طرف سے صورتحال کی وضاحت نہیں کر دی جاتی۔
حکومتی وزیر رؤف حکیم کے مطابق مسلم مخالف فسادات میں ایک مسلمان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
منسٹریل سکیورٹی ڈیویزن (ایم ایس ڈی) نے پولیس کی یونٹ،پارلیامنٹ اور سکیورٹی سے جڑی ایجنسیوں کو لکھے خط میں یہ جانکاری دی ہے۔
مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر کیے جانے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں میں مسیحی افراد کی ہلاکتوں کا سوگ ابھی تھما نہیں تھا کہ سری لنکا کے سینکڑوں مسلمان شہریوں کو مذہبی کشیدگی کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سری لنکا اسٹیٹ منسٹر آف ڈیفنس نے کہا کہ اسلامک فنڈامنٹلسٹ گروپ نے ان حملوں کو انجام دیا حالانکہ انھوں نے اس پر کوئی ثبوت یا اطلاع کے ذرائع کے بارے میں نہیں بتایا۔