ویڈیو: دہلی میں کناٹ پلیس کے ریہڑی پٹری والوں کو انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم پر ہٹا دیا ہے۔ یہ لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ اب ان کی زندگی کیسے چلےگی۔دی وائر نے ان میں سے کچھ لوگوں سے بات کی اور ان کا حال جانا۔
ویڈیو: ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سےگڑگاؤں کےبنجارہ مارکیٹ کو ہٹایا جا رہا ہے۔اس مارکیٹ میں گھر کی سجاوٹ کا سامان ملتا ہے۔یہاں سامان بیچنے والے لوگ اس واقعہ سے پریشان ہیں۔ ان کی تشویش ہے کہ وہ اپنی روزی روٹی کیسے کمائیں گے۔
ویڈیو: دہلی کےاتم نگر علاقے میں لگ بھگ 500 ریہڑی پٹری کی دکانیں روز لگتی ہیں۔ ان میں سے اکثر مسلمان دکاندار ہیں۔ گزشتہ 18 جون کو ایک پھل بیچنے والے اور ایک دکاندار کے بیچ ہوئی کہا سنی کے بعد بجرنگ دل نے کچھ پوسٹر لگائے تھے جس میں لکھا تھا ‘سبھی ہندوؤں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیرسماجی فروٹ ریہڑی والے سے خریداری نہ کریں’۔ اس کے بعد پھل بیچنے والوں کو اپنی روزی کمانے کے لیے مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔