Author Archives

شیکھر تیواری

Delhi-Floods

دہلی کے سیلاب ریلیف کیمپ کا سچ: ’ہم صرف چاول کھا کر گزارہ کر رہے ہیں‘

ویڈیو: شمالی ہندوستان کی تمام ریاستیں اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور دہلی وغیرہ اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور سڑکوں کے کنارے کیمپ میں رہنے کو مجبور ہیں۔ دہلی میں یمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں کے گھر پوری طرح سے ڈوب گئے ہیں، وہ کیمپوں میں رہنے کو مجبور ہیں۔

Dadan-Poha-.00_13_02_15.Still005

زی نیوز سے نکالا گیا صحافی آخر کیوں ہوا پوہا بیچنے پر مجبور ؟

ویڈیو: تقریباً تین ماہ قبل زی نیوز میں اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کرنے والے ددن وشوکرما نے نوئیڈا فلم سٹی میں کئی میڈیا اداروں کے دفاتر کے درمیان ایک اسٹال لگا کر پوہا بیچنے کا شروع کیا ہے اور اس کا نام ‘پترکر پوہا والا’ رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہیں طویل عرصے تک کسی نے نوکری نہیں دی تو آخر کار انہوں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کا سوچا۔ ان کی کہانی۔

0504 Sumedha Story.00_18_20_13.Still008

کیا ہے راجستھان کے کرولی کا پورا معاملہ

ویڈیو: 2 اپریل کو راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو نئے سال کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقے سے گزرنے والی موٹر سائیکل ریلی پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ شر پسندوں نے کچھ دکانوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

WhatsApp Image 2022-03-06 at 4.47.40 PM (2)

یوپی الیکشن: گلابی پتھروں کی وجہ سے آہستہ آہستہ موت کے قریب پہنچ رہا ہے مرزا پور کا ایک گاؤں

ویڈیو: اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک گاؤں کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے زندگی اور موت سے جوجھ رہے ہیں۔ اس گاؤں کا نام سون پور ہے۔ یہ گاؤں کئی پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے اور ان پہاڑیوں سے گلابی پتھر نکلتا ہے۔ پچھلی تین دہائیوں سے یہاں جاری کان کنی کی وجہ سے گاؤں کے لوگ دمہ، پھیپھڑوں اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

Sequence 01.00_01_24_11.Still001

اتر پردیش: شیروز؛ ایسڈ اٹیک سروائیورس کی کہانیاں

ویڈیو: اتر پردیش کے انتخابات کی کوریج کے دوران دی وائر کی ٹیم لکھنؤ واقع ایک کیفےپہنچی تھی ، جہاں ایسڈ اٹیک سروائیورس کام کرتی ہیں۔ اس کیفے کا نام ‘شیروز ہینگ آؤٹ کیفے’ ہے۔ اس کو چھایا فاؤنڈیشن کے تحت شروع کیا گیا تھا، جو ایسڈ اٹیک سروائیورس کو بازآبادی کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/MYogiAdityanath)

یوپی انتخاب: ’یوگی جی کو 80 بنام 20 کی بات نہیں بولنی چاہیے تھی‘

ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ایک سیٹ ایسی بھی ہے، جہاں لڑائی راج گھرانے کے بیچ ہے۔ رام پور سیٹ پردو راج گھرانے آمنے سامنے ہیں۔ رام پور کے محمد اعظم خان اور نواب کاظم علی عرف نوید میاں کے بیچ انتخابی مقابلہ ہے۔

Barina Story.00_17_06_14.Still006

اتر پردیش انتخابات: کیا ہوا جب اس خاتون نے بی جے پی ایم ایل اے سے سوال کیا؟

ویڈیو: اتر پردیش میں اگلے سال کی شروعات میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دی وائر کی ٹیم نے بلند شہر ضلع کے برینا گاؤں میں رہنے والی گیتا نامی خاتون سے بات کی، جو بی جے پی ایم ایل اے انیتا راجپوت سےسوال پوچھنے پرسرخیوں میں آئی تھیں۔شیکھر تیواری بتا رہے ہیں کہ گیتا نے کیا سوالات کیے اور باقی گاؤں والوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

photo_2021-11-29_18-09-51

اتر پردیش اسمبلی انتخابات: ’کورونا کے دوران قبرستان ملے نہ شمشان‘

ویڈیو: اتر پردیش میں انتخابی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔سماجوادی پارٹی، بی ایس پی ، کانگریس کے علاوہ مقتدرہ بی جے پی رائے دہندگان کو اپنے حق میں کرنے کی قواعد میں مصروف ہوگئی ہیں۔ دی وائر کی ٹیم نے مغربی اتر پردیش کے بلندشہر ضلع کے نرورا جاکر لوگوں سے آنے والے انتخاب کے بارے میں ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔

1706 YAQUT AAP OXYGEN.00_25_19_19.Still029

پھل بیچنے والوں کو ہندو اور مسلمان میں بانٹنے سے کس کا فائدہ؟

ویڈیو: دہلی کےاتم نگر علاقے میں لگ بھگ 500 ریہڑی پٹری کی دکانیں روز لگتی ہیں۔ ان میں سے اکثر مسلمان دکاندار ہیں۔ گزشتہ 18 جون کو ایک پھل بیچنے والے اور ایک دکاندار کے بیچ ہوئی کہا سنی کے بعد بجرنگ دل نے کچھ پوسٹر لگائے تھے جس میں لکھا تھا ‘سبھی ہندوؤں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیرسماجی فروٹ ریہڑی والے سے خریداری نہ کریں’۔ اس کے بعد پھل بیچنے والوں کو اپنی روزی کمانے کے لیے مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔

WhatsApp Image 2021-06-14 at 12.04.28

اتر پردیش: علی گڑھ ضلع کے نور پور گاؤں سے ہندوؤں کے گاؤں چھوڑنے کی مکمل حقیقت

ویڈیو: نور پور گاؤں اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں واقع ہے۔ ٹپل تھانہ حلقہ کے تحت آنے والے اس گاؤں میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قصبے میں تقریباً800 مسلم فیملی اور 125 ہندو فیملی رہتی ہیں۔ اکثر ہندو فیملی جاٹو کمیونٹی(ایس سی)سے ہیں۔ کچھ دلت فیملی کے ذریعے اپنے گھروں پر ‘بکری کے لیے گھر ہے’ لکھے جانے کے بعد سے یہ گاؤں چرچہ میں ہے۔

WhatsApp Image 2021-05-13 at 20.19.30 (1)

دہلی کے ویکسینیشن سینٹر پر ایک دن

ویڈیو: ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔ اس بیچ مرکزی حکومت نے ایک مئی سے 18 سے 45کی عمر کے لوگوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے۔ حالاں کہ تمام صوبوں نے ویکسین کی کمی ہونے کی بات کی ہے۔ دی وائر نے دہلی کے ویکسینیشن سینٹر جاکر وہاں کا حال جانا اور لوگوں سے بات کی۔

unnamed

مودی کے انکار کے باوجود کیوں ڈٹینشن سینٹر بنا رہی ہے یوپی سرکار؟

ویڈیو: وزیراعظم نریندر مودی نے دسمبر 2019 میں کہا تھا کہ کوئی ڈٹینشن سینٹر نہیں ہے۔ اس کے باوجود غازی آباد کے نندگرام میں مبینہ طور پر ڈٹینشن سینٹر بنایا جا رہا تھا۔بی ایس پی چیف مایاوتی کے وزیراعلیٰ رہتےہوئے بنے ایک ہاسٹل کو ڈٹینشن سینٹر بنائے جانے پر انہوں نے ٹوئٹ کر کےاس کو دوبارہ ہاسٹل بنانے کی مانگ کی۔ دی وائر کے شیکھر تیواری کی یہاں کےطلبا سے بات چیت۔

Nargis 2

دہلی فسادات: کتابیں جلیں، پڑھنے کا جذبہ نہیں…

ویڈیو: شمال-مشرقی دہلی کے ایک سرکاری اسکول کی اسٹوڈنٹ نرگس نسرین نے فروری کے فسادات میں اپنا گھر اور اپنی کتابیں کھونے کے باوجود اچھےنمبرات کے ساتھ 12ویں بورڈ کا امتحان پاس کیا ہے۔ وہ کیسے اس دور سے گزریں اور کیسے گھروالوں کو سنبھالا، انہی کی زبانی۔

SHK.00_24_59_06.Still004

مٹھی بھر لوگ بالی وڈ چلا رہے ہیں: جتن سرنا

ویڈیو: معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد بالی وڈ میں الزام تراشیوں کا دور شروع ہو گیا ہے اور انڈسٹری میں اقربا پروری کی روایت پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ اس مدعے پر دی وائر کے شیکھر تیواری کی ایکٹر جتن سرنا سے بات چیت۔

Delivery Boys 18 April.00_16_34_11.Still006

پیزا ڈلیوری بوائے کے کورونا متاثر ہو نے کے بعد کم ہو گیا کام

ویڈیو: ساؤتھ دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں پیزا ڈلیوری بوائے کے کو رونا وائرس سےمتاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد آن لائن ڈلیوری کرنے والے نوجوانوں کے کام پر کیا اثر پڑا ہے، دی وائر کی ٹیم نے اس کی پڑتال کی۔

Muzaffarnagar SHK 2412.00_23_15_04.Still004

مظفر نگر تشدد: ڈر کے ماحول میں جینے کو مجبور مسلمان

ویڈیو: 20 دسمبر کو اترپردیش کے مظفر نگر میں شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہو رہا مظاہرہ پر تشدد ہو گیا۔ اس علاقے سے پولیس کے گھر وں میں گھسنے ،توڑ پھوڑ کرنے اور مقامی لوگوں پر پولیس کے تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔اترپردیش میں اب تک 18 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ٹیم مظفر نگر کے سروٹ علاقے میں دی وائر کی ٹیم میں پولیس کے تشدد کی شکار ایک فیملی سے بات چیت کی۔

Seelampur.00_19_03_03.Still002

ویڈیو: شہریت قانون پر سیلم پور میں ہنگامے اور تشدد کا سچ

ویڈیو: شہریت قانون کی مخالفت میں دہلی کے سیلم پور میں منگل کو مظاہرہ پر تشدد ہوگیا تھا ۔تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک پتھربازی اور آگ زنی کی خبریں آئیں ۔ دی وائر کے شیکھر تیواری نے سیلم پور کے لوگوں سے بات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

Coaching_Delhi_Shekhar

کیا دوسرا سورت بننے کو تیار ہیں دہلی کے کوچنگ سینٹر؟

ویڈیو : دی وائر کی ٹیم نے دہلی کے مکھرجی نگر اور لکشمی نگر میں دو کوچنگ سینٹر کا دورہ کیا اور سورت میں ہوئے حالیہ حادثے کے مدنظر طلبا اور اساتذہ سے آگ سے بچاؤ کے بارے میں بات کی. ہم نے پایا کہ اکثر کوچنگ سینٹر میں اصولوں کی سخت خلاف ورزی کی جارہی ہے۔