ویڈیو: ہٹ اینڈ رن معاملوں میں سزا کی نئی دفعات کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے ملک گیر احتجاج کے بعد مرکزی حکومت نے 2 جنوری کو ٹرانسپورٹروں کو یقین دلایا تھا کہ وہ انڈین سول کوڈ (بی این ایس ) کے تحت ایسے معاملات میں سخت دفعات کو لاگو کرنے کا فیصلہ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی ) سے مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا۔
ہٹ اینڈ رن معاملوں میں سزا کے نئے اہتماموں کے خلاف ٹرک ڈرائیور ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔ مرکز نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انڈین جوڈیشل کوڈ کے تحت ایسے معاملات میں سخت دفعات کو لاگو کرنے کا فیصلہ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) سے مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے انڈین جوڈیشل کوڈ میں ہٹ اینڈ رن کے معاملوں میں 10 سال کی سزا اور 7 لاکھ روپے جرمانے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے خلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹر اور ڈرائیور ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
ویڈیو: نئی دہلی میں چند منٹوں میں گروسری وغیرہ کا سامان فراہم کرنے والے ڈیلیوری ایپ ‘بلنک–اٹ’ کے ملازمین، بالخصوص ڈیلیوری بوائزگزشتہ دنوں ہڑتال پر چلے گئے ۔ وہ کمپنی کی طرف سے انہیں دی جانے والی فی ڈیلیوری کی ادائیگی کی نئی پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ بات چیت۔
حکومت میں انضمام کرنے سمیت اپنی مختلف مانگوں کو لےکر تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تقریباً 48 ہزار ملازمین گزشتہ 5 اکتوبر سے غیر معینہ مدت ہڑتال پر ہیں۔ ٹی ایس آر ٹی سی کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی نے 19 اکتوبر کو ریاست بھر میں بندی کا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا حکومت میں انضمام کے ساتھ اپنی مختلف مانگوں کو لےکر جمعہ دیر رات سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر گئےملازمین کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ مظاہرہ کرنے والے 50 ہزار ملازمین کو واپس ان کے کام پر نہیں لیا جائےگا۔