students

پرائیویٹ میڈیکل کالج میں رشوت کے باعث طالبعلم بیرون ملک جانے کو مجبور: یوکرین میں ہلاک ہونے والے طالبعلم کے والد

جنگ زدہ یوکرین کے خارکیف شہر میں روسی فوج کی گولہ باری میں ہلاک ہوئے کرناٹک کے طالبعلم نوین شیکھرپا گیانگودر کے والد نے کہا کہ ہندوستان کے تعلیمی نظام اور ذات پات کی وجہ سے انہیں یہاں سیٹ نہیں مل سکی، جبکہ وہ ہونہار طالب علم تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک کروڑ سے دو کروڑ روپے تک کی رشوت دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ دیکھیں کہ نجی اداروں میں بھی کم سے کم خرچ پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے۔

روس یوکرین جنگ کے درمیان واپس آئے ہندوستانی طلبا، اب ہندوستان کی اگلی حکمت عملی کیا ہے؟

ویڈیو: روس کی جانب سے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جنگ جاری ہے۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباءکو بھی روزانہ ہوائی جہاز سے واپس لایا جا رہا ہے۔ دی وائر نے ہندوستان لوٹے طلباء سے بات چیت کی۔

مختلف بھرتی امتحانات کے لیے ڈیجیٹل مظاہرہ جاری

ویڈیو: ہندوستان بھر میں طلبا مختلف بھرتی امتحانات کے رزلٹ اور کئی بھرتی امتحانات کی تاریخوں کے اعلان کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف تمام نوجوانوں نے ایک آن لائن مہم شروع کی ہے۔ د ی وائر نے ایسے کچھ نوجوانوں سے بات چیت کی۔

پی ایم مودی کے بنارس میں بند ہوا بلائنڈ اسکول، ایک مہینے سے سڑک پر اسٹوڈنٹ

ویڈیو: پوروانچل کے بنارس واقع واحدہنومان پرساد پودار اندھ ودیالیہ ایک سال پہلے نویں جماعت سے اوپر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اب طلباسلسلہ وارمظاہروں کے ذریعےیہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ اسے سرکار اور ٹرسٹ مل کر چلاتے ہیں۔ پچھلے سال ہی ٹرسٹ کے ممبروں نے اسے بند کرنے کی بات کہی تھی۔صرف250اسٹوڈنٹ والے اس ادارے کو چلانے میں جو ٹرسٹی تعاون کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے سرکار اب اتنی مدد نہیں کر رہی کہ اس کو چلایا جا سکے۔

این آئی اے عدالت نے یو اے پی اے کے ملزمین کو ضمانت دیتے ہو ئے کہا-احتجاج کرنا آئینی حق

گزشتہ سال نومبر میں کیرل پولیس نے ماؤنوازوں سےمبینہ تعلقات کےالزام میں دوطالبعلم کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دونوں کو نو ستمبر کو ضمانت دی ہے۔

پاک مقبوضہ کشمیر سے ڈگری حاصل کر نے والے ڈاکٹر ملک میں نہیں کر سکیں گے پریکٹس

میڈیکل کونسل آف انڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعےغیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ کے میڈیکل کالجوں کو کونسل کی جانب سے منظوری نہیں دی گئی ہے،جس کی وجہ سےیہاں سے تعلیم پانے والےلوگ ملک میں جدید طب کی پریکٹس کے لیےرجسٹریشن حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

آف لائن اگزام اور اتر پردیش میں طلبا کو درپیش چیلنجز

ویڈیو: آف لائن امتحان کو لےکر اتر پردیش کی لکھنؤ یونیورسٹی اور عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبا اگزام کے لیے دوسرے شہرآنے جانے کو لےکرفکرمند میں ہیں۔الزام ہے کہ انٹرنیٹ کی بدتر حالت کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں طلبامیں شریک نہیں ہو پارہےہیں۔

اوپن بک-آن لائن اگزام اور بصارت سے محروم طلبا کے چیلنجز

ویڈیو: دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر اور نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ کے نائب صدر کسم لتا ملک نے ڈی یو کی آن لائن اوپن بک اگزام پر سوالات اٹھائے ہیں۔سرشٹی شریواستو کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے ان طلبا کے تحفظات کو بتایا۔

حیدرآباد یونیورسٹی میں ’شاہین باغ نائٹ‘ کا انعقاد، طلبا پر لگا 5-5 ہزار روپے کا جرمانہ

یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ 18 فروری کو یونیورسٹی نے3 طالبعلموں پر جرمانہ لگایاہے۔ متعلقہ سرکلر میں کہا گیا کہ نارتھ شاپنگ کامپلیکس میں31 جنوری کو رات 9 بجے کے بعد طلبا نے ایک پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔ اس میں مبینہ طور پر کیمپس کی دیواروں کو بھی خراب کرنے کاالزام لگایا گیا ہے۔

مہاراشٹر: وزیر اعظم کو خط لکھنے والے وردھا یونیورسٹی کے 6 طلبا کی برخاستگی واپس

مہاراشٹر کے وردھا واقع مہاتما گاندھی انتر راشٹریہ ہندی یونیورسٹی کے 6 طلبا کو بنا اجازت گروپ میں دھرنے کا انعقاد کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں برخاست کر دیا گیا تھا۔

ماب لنچنگ پر وزیر اعظم کو خط لکھنے والے وردھا یونیورسٹی کے 6 طلبا سسپنڈ

مہارشٹر کے وردھا واقع مہاتما گاندھی انتر راشٹریہ ہندی یونیورسٹی نے کہا کہ طلبا نے اجتماعی دھرنے کا انعقاد کر کے 2019 اسمبلی انتخاب کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اورجوڈیشیل پروسس میں دخل دیا۔

بہار: ٹیچر نے مبینہ طورپر درجنوں بچوں کے ساتھ مار پیٹ کی، 2 بچوں کا ہاتھ ٹوٹا

مہوا میں تعینات ایک پولیس افسرسنیل کمار سنگھ کے مطابق تقریباً 16 بچے مقامی ہاسپٹل میں داخل کرائے گئے ہیں ۔بچوں کے گارجین نے پرنسپل راجیش کمار سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیا اسٹوڈنٹس یونین یونین انتخاب میں اے بی وی پی کو کامیاب بنانے کے لئے یوگی حکومت اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے؟

گورکھ پور یونیورسٹی میں ا سٹوڈنٹس یونین انتخاب کے لیےکافی عرصے سے احتجاج اور مظاہرہ  جاری  ہے۔ 8 ستمبر کو دین دیال اپادھیائے گورکھ پور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات پر بے رحمی سے  لاٹھی چارج اور 27 نامزد اور 100 نامعلوم طلبا کے خلاف قتل کی کوشش […]