Suheldev Bhartiya Samaj Party

اتر پردیش میں اکھلیش یادو کا ’میں آ رہا ہوں‘ کیمپین شروع، بی جے پی میں ہلچل

ویڈیو: اتر پردیش کے انتخاب نزدیک آتے ہی سیاسی سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں۔ جہاں ایک طرف بی جے پی عوام کو بتا رہی ہے کہ اگر اکھلیش یادو واپس آئے تو غنڈہ راج واپس آ جائےگا تو وہیں اکھلیش یادو نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)کے او پی راج بھر سے ہاتھ ملاکر ایک نیا پانسہ پھینکا ہے۔ اتر پردیش کے انتخابی صورتحال پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

اتر پردیش: یوگی حکومت سے برخاست ہوئے وزیر اوم پرکاش راج بھر

برخاست ہونے کے بعد سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے کا استقبال کرتا ہوں۔ باباصاحب کو بھی دلتوں کی آواز اٹھانے کے لئے عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

یوگی کے وزیر بولے، کمبھ پر ہزاروں کروڑ خرچ لیکن معذور بچوں کے اسکول کا بجٹ نہیں

یوپی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا، ’کمبھ کے ذریعے لوک سبھا انتخابات کے لئے برانڈنگ کی جا رہی ہے۔ کمبھ میں ہزاروں کروڑ خرچ کیا جا رہا ہے، جبکہ ریاستی حکومت کے پاس معذور محکمہ کے امپاورمنٹ کے لئے بجٹ نہیں ہے۔‘

یوگی کے وزیر بولے، شہرو ں کے نام بدلنے کے بجائے تعلیم اور صحت میں خرچ ہوتا تو تبدیلی آتی

اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔جتنا خرچ نام بدلنے میں ہورہا ہے اتنا خرچ کرکےتعلیم ،روزگار، صحت اورغریبوں کی بھلائی میں تیزی لائی جاتی تو ملک کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔