Sushmita Dev

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت تقریباً 80 فیصد فنڈ اشتہارات پر خرچ ہوئے

خواتین کو بااختیار بنانے سےمتعلق پارلیامانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، 2016-2019 کے دوران اسکیم کے تحت جاری کل 446.72 کروڑ روپے میں سے 78.91 فیصدی صرف میڈیا کے ذریعے اشتہارات پر خرچ کیے گئے۔ کمیٹی نے کہا کہ سرکار کو لڑکیوں کی صحت اور تعلیمی شعبے میں پرخرچ کرنا چاہیے۔

آسام: بی جے پی رہنما نے کہا، شری کرشن کی طرح بانسری بجانے پر گائے زیادہ دودھ دیتی ہے

آسام کے سلچر سے دو بار ایم ایل اے رہ چکے دلیپ کمار پال نے کہا کہ جدید سائنس دانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر بھگوان کرشن کی طرح بانسری بجائی جائے تو گائے کئی گنا زیادہ دودھ دے‌گی۔

مودی-شاہ کو ملی کلین چٹ کو چیلنج دینے کے لئے نئی عرضی دائر کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کانگریس ایم پی سشمیتا دیو کی عرضی پر کوئی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایتوں پر فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسی حالت میں ان احکام کو چیلنج دینے کے لئے نئی عرضی دائر کرنی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کو بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ملی سب سے زیادہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایتں

اس لوک سبھا انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ملی کل شکایتوں میں سے 29 بی جے پی رہنماؤں، 13 کانگریس رہنماؤں، دو سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں اور ایک ایک ٹی آر ایس اور بی ایس پی رہنماؤں کے خلاف تھی۔

مودی، شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، سپریم کورٹ میں کل ہوگی شنوائی

کانگریس وومین ونگ کی صدر سشمتا دیو نے عرضی دائر کر کے شکایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے واضح پابندی کے باوجود مودی اور شاہ نے نفرت پھیلانے والی تقریر کی اور آرمڈ فورسز کا اپنی ریلیوں میں استعمال کیا۔

تین طلاق قانون: ارون جیٹلی نے کانگریس کے وعدے کو بتایا شرمناک

ارون جیٹلی نے کانگریس کے تین طلاق والے بیان کو شرمناک بتاتےلکھا ہے کہ، تاریخ خود کو دوہرا رہی ہے، ایسی ہی غلطی راجیو گاندھی نے شاہ بانو کیس میں کی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹ کر شاہ بانو کو ذلت کے غار میں ڈھکیل دیا تھا۔32 سال بعد ان کے بیٹے بھی مسلم خواتین کو اسی ذلت بھری زندگی میں بھیجنا چاہتے ہیں۔

صرف اشتہارپر ہی ختم کر دیا گیا بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ کا 56 فیصدی بجٹ

اس اسکیم پر سال 2014سے15اور2018سے19تک مودی حکومت کل 648 کروڑ روپے مختص کر چکی ہے۔ ان میں سے صرف 159 کروڑ روپے ہی اضلاع اور ریاستوں کو بھیجے گئے ہیں۔ وہیں 364.66 کروڑ روپے میڈیا سے متعلق سرگرمیوں پر خرچ کئے گئے اور 53.66 کروڑ روپے جاری ہی نہیں کئے گئے