دی وائر کی خصوصی رپورٹ: آر ٹی آئی کے تحت حاصل کئے گئے دستاویز بتاتےہیں کہ مہاراشٹر، راجستھان، اتر پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں نے مرکز کے ذریعےطےشدہ ایم ایس پی پر اتفاق نہیں کیا تھا۔ ریاستوں نے اپنے یہاں کی پیداواری لاگت کے حساب سے امدادی قیمت طے کرنے کی سفارش کی تھی، لیکن مرکز نے تمام تجاویز کوخارج کر دیا۔
اس سے پہلے مارچ 2018 کو کسانوں نے اپنی مانگوں کے ساتھ ناسک سے ممبئی تک لمبی ریلی کی تھی۔ الزام ہے کہ مہاراشٹر کی فڈنویس حکومت نے کسانوں کی مانگوں کو پورا نہیں کیا ہے، اس کی وجہ سے کسان ایک بار پھرمظاہرہ کرنے کو مجبور ہوئے ہیں۔
لوک پا ل کی تقرری کے مطالبے کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے انا ہزارے کی حمایت میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا نے ان سے گزارش کی ہے کہ وہ جئے پرکاش نارائن کی طرح بدعنوانی کے خلاف تحریک کی قیادت کریں۔
انا ہزارے نے کہا کہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک مرکزی حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے کیے گئے اپنے وعدوں جیسے – لوک آیکت قانون بنانے ، لوک پال کی تقرری کیے جانے اور کسانوں کے مدعے کو سلجھانے کا کام پورا نہیں کردیتی۔
ریزرو بینک نے کہا کہ 2008 سے 2009 کے درمیان اور2012 سے 2013کے درمیان میں یو پی اے حکومت کے ذریعے کیا گیا ایم ایس پی میں اضافہ موجودہ دام کے مقابلے میں زیادہ تھا۔
مرکز کی مودی حکومت دھان کی ایم ایس پی 200 روپے بڑھاکر تاریخی طور پرقیمت میں اضافے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ قیمت سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کے مقابلے 590 روپے کم ہے۔
ویڈیو: مودی حکومت کے ذریعے ایم ایس پی میں کی گئی تبدیلی اور کسانوں کے مدعوں پر سوراج انڈیا کے قومی صدر یوگیندر یادو سے کبیر اگروال کی بات چیت۔
کسان تحریک کے دباؤ میں وزیراعلی وسندھرا راجے نے قرض معافی کا اعلان تو کر دیا، لیکن اس پر عمل کرنے کے لئے ضروری 8 ہزار کروڑ روپے کی رقم جٹانے میں حکومت ناکام ہو رہی ہے۔
انڈیا اگینسٹ کرپشن (India Against Corruption)مہم کے سات سال بعد انا لوک پال کی مانگ کے ساتھ دلی میں غیر معینہ مدت کے لیےبھوک ہڑتال پر بیٹھے۔ وہیں سپریم کورٹ نے 12 ریاستوں سے پوچھا لوک آیکت کی تقرری کیوں نہیں ہوئی۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مہاراشٹر میں کسانوں کے مظاہرہ اور 2009 میں ہوئے مینگلورو پب تشدد معاملے میں سری رام سینا کے پرمود متالک کے بری ہونے پر ونود دوا کا تبصرہ
کسان قرض معافی کے ساتھ ہی بجلی کے بل معاف کرنے کی بھی مانگکر رہے ہیں۔ ناسک سے ممبئی تک کی یہ کسان یاترا منگل سے شروع ہوئی۔ ممبئی پہنچ کر اسمبلی کا گھیراؤ کریںگے کسان۔
جے پور ضلع میں کسانوں کی آمد ورفت روکنے کے لئے اضافی پولیس دستہ تعینات۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو 84 کسان لیڈروں کی گرفتاری سے کسانوں میں غصہ ہے۔