Taj Mahal

سپریم کورٹ نے تاج محل  کے بارے میں ’غلط تاریخی حقائق‘ کو حذف کرنے سے متعلق عرضی کو خارج کیا

عدالت عظمیٰ میں دائر ایک درخواست میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی استدعا کی گئی تھی کہ تاج محل کی تعمیر سےمتعلق مبینہ غلط تاریخی حقائق کو تاریخ کی کتابوں اور نصابی کتابوں سے ہٹا دیا جائے۔ عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں تاریخ کو کھنگالنے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔

ہماری لڑائی ہندوؤں سے نہیں، مذہب کی بنیاد پر آگ لگانے والی حکومت سے ہے: ارشد مدنی

اترپردیش کے دیوبندمیں جمعیۃ علماء ہند کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے دوسرے گروپ کے سربراہ مولانا محمود اسعد مدنی نے سنیچر کو کہا کہ حکومت نے ملک کے مسلمانوں کے مسائل کے تئیں آنکھیں بند کرلی ہیں۔تنظیم نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی سرپرستی میں ملک کی اکثریتی برادری کے ذہنوں میں زہر گھولا جا رہا ہے۔

’تاج محل کی زمین کے بدلے شاہ جہاں نے جے پور کے شاہی خاندان کو حویلیاں دی تھیں‘

ملک میں یادگاروں کے سلسلے میں کیے جارہے دعووں کے درمیان راجسمند سے بی جے پی کی رکن پارلیامنٹ اور جے پور کے شاہی خاندان کی رکن دیا کماری نے تاج محل پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ معروف رائٹر اور بلاگر رعنا صفوی بتاتی ہیں کہ اس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ تاج کی زمین کے بدلے شاہی خاندان کو چار حویلیاں دی گئی تھیں۔

کیا تاج محل ہندوستانی تہذیب کا حصہ نہیں ہے؟

دراصل، تاج محل کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش، ہندوستانی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کے ہندتووادی منصوبہ کا حصہ ہے۔ ہندوستان، قدرتی خوبصورتی سے بھرپور تو ہے ہی، یہاں انسانی ہاتھوں کے معجزوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا سے […]

یہ معنی نہیں رکھتا کہ تاج محل کو کس نے اور کیوں بنوایا : یوگی

تاج پر کئی بار متنازعہ بیان دے چکے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، سیاحت کی نظر سے یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی دہلی: بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے تاج محل پر دئے گئے متنازعہ  بیان کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ […]