Temples

بی جے پی ایم ایل اے کشواہا ششی بھوشن مہتہ۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

جھارکھنڈ: بی جے پی ایم ایل اے نے کہا – اگر مندروں کے آس پاس داڑھی — ٹوپی والے پائے گئے تو ان کی پٹائی ہوگی

سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں پلامو ضلع کے پانکی سے بی جے پی ایم ایل اے کشواہا ششی بھوشن مہتہ مبینہ طور پر کسی برادری کا نام لیے بغیر دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ اگر داڑھی، ٹوپی والے اور گائے کا گوشت کھانے والے ہندو مذہبی مقامات کے قریب نظر آئے تو ان کی پٹائی کی جائے گی۔

کیرل ہائی کورٹ۔ (تصویر بہ شکریہ: swarajyamag.com)

مندروں کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا: کیرل ہائی کورٹ

کیرل ہائی کورٹ نے ایک مندر پر بھگوا جھنڈا لگانے کی اجازت طلب کرنے والی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مندروں کا استعمال سیاسی برتری یا دبدبےکے لیےنہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے کام اور ارادے واضح طور پر مندر کےپر سکون اور مقدس ماحول کے خلاف ہیں۔

بی جے پی ایم پی وریندر سنگھ مست۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@virendramastmp)

یوپی: بی جے پی لیڈر نے ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ سے مندروں میں بھجن–کیرتن کا بندوبست کرنے کو کہا

بلیا سے بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ وریندر سنگھ مست نے ضلع حکام کو بلیا میونسپل کونسل علاقہ میں تمام چھوٹے – بڑے مندروں کا سروے کرنے اور وہاں بھجن–کیرتن اور موسیقی کے آلات کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے، اور اگر اس میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ کی رقم استعمال کی جاسکتی ہے۔

سنجے نشاد۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

یوپی: یوگی حکومت کے وزیر بولے – ملک میں مندروں کے قریب بنی تمام مساجد کو ہٹا دیا جانا چاہیے

اتر پردیش حکومت میں ماہی پروری کے وزیر سنجے نشاد نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی جنون کا بول بالا ہے اور میں ان لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ جیسے وہ لوگ رام مندر سے اپنے آپ ہٹ گئے، ویسے ہی ملک میں جتنی مسجدیں مندروں کے پاس بنی ہیں، وہاں سے بھی سے ہٹ جائیں۔

فوٹو : پی ٹی آئی

سپریم کورٹ نے کہا؛ہم یوپی حکومت سے پریشان ہو گئے ہیں، لگتا ہے وہاں جنگل راج ہے

سپریم کورٹ کی بنچ نے بلندشہر میں سینکڑوں سال پرانے ایک مندر کے انتظامیہ سے جڑے معاملے کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ بنچ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش حکومت چاہتی ہی نہیں کہ وہاں کوئی قانون ہو۔