The Gorakhpur Hospital Tragedy

ڈاکٹر کفیل خان اور ان کی کتاب۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

یوپی: ڈاکٹر کفیل خان پر ان کی کتاب کے حوالے سے لوگوں کو ’بھڑکانے اور سماج میں تفرقہ پیدا کرنے‘ کا کیس درج

سال 2017 میں بی آر ڈی ہسپتال گورکھپور میں آکسیجن کی کمی سے ہوئی بچوں کی موت کے حوالے سے ڈاکٹر کفیل خان نے 2021 میں ایک کتاب لکھی تھی۔ اب لکھنؤ کے ایک شخص نے اسے ‘لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکانے اور اور سماج میں تفرقہ پیدا کرنے والی’ کتاب کہتے ہوئے خان کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کی کتاب کا سرورق

اسپتال سے جیل تک: گورکھپور اسپتال سانحہ کی المناک یادوں پر ڈاکٹر کفیل خان کی کتاب

یہ ایک ڈاکٹر کے عزم اور حوصلے کی داستان ہے، یہ ایک خاندان کے مایوسی سے ابھرنے اور لوگوں میں امید کی جوت جگانے کی داستان ہے، یہ کرپشن اور ناانصافی و تعصب کے خلاف جدوجہد کی داستان ہے۔ یہ داستان پڑھی جانی چاہیے تاکہ لوگوں میں امید بندھے کہ انصاف کے لیے طاقتور لو گوں سے بھی لڑائی لڑی جا سکتی ہے، اور لڑ کر جیتی بھی جاسکتی ہے۔