اسٹیٹ آف گلوبل ایئر، 2019 کی رپورٹ کے مطابق، 2017 میں دنیا کے 3.6 ارب لوگ گھر میں ہونے والی آلودگی سے متاثر ہوئے۔ ہندوستان میں ابھی بھی 60 فیصد، بنگلہ دیش میں 79 فیصد اور چین میں 32 فیصد لوگ ٹھوس ایندھن سے کھانا بنا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے گھر کے اندر آلودگی بڑھ رہی ہے۔
میڈیکل جرنل ‘ لینسیٹ ‘ کے ایک مطالعے کے مطابق، صحت خدمات کے معیار اور لوگوں تک ان کی پہنچکے معاملے میں ہندوستان دنیا کے 195 ممالک میں 145ویں پائدان پر ہے۔
اگر حکومتیں بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور حفاظت پر دھیان دیتیں، تو آج راکھی، مینو اور سیتا زندہ ہوتیں۔
دی لینسیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھروں کے اندر فضائی آلودگی کی وجہ سے ایک سال میں 1.24 لاکھ لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ نئی دہلی: ہندوستان میں گھروں کے اندر فضائی آلودگی کی وجہ سے سال 2015 میں 1.24 لاکھ لوگوں کی بے وقت […]