ویڈیو: مارچ 2020 میں جب لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تب ملک کی میڈیا نے سب کی بات کی، لیکن ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے بارے میں میڈیا اور سرکار کی بے رخی ہی دیکھنے کو ملی۔ وبا کے مشکل دور میں ان کے چیلنجز اور دوسرے مسئلوں پر اس کمیونٹی کے لیے کام کرنے والی کولکاتہ رستا کی بانی سنتوش سے یاقوت علی کی بات چیت۔
مرکزی حکومت کے ماتحت مختلف عہدو ں کی بھرتی کے لیے تیسری جنس/دیگر زمرہ کو شامل کرنے کا معاملہ سرکار کےسامنے کچھ وقت سے زیر غور تھا۔
راجیہ سبھا میں بحث کے دوران ترنمول کانگریس، ٹی آر ایس، کانگریس اور بی ایس پی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے ٹرانس جینڈر بل کو سلیکٹ کمیٹی کے سامنے بھیجنےکی مانگ کی، جس کو خارج کر دیا گیا۔گزشتہ اگست مہینے میں پارلیامنٹ کے پچھلےسیشن کے دوران لوک سبھا میں اس کو منظور کیا جا چکا ہے۔
یہ معاملہ میرٹھ کے لال کرتی پولیس اسٹیشن کا ہے۔ افسروں کادعویٰ ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب انہوں نے لوگوں سے ملے تحفے باٹنے کو لے کر ایک دوسرے گروپ کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔
دہلی یونیورسٹی میں پڑھنے والی ایک ٹرانس جینڈر اسٹوڈنٹ نے عدالت میں عرضی دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ کلاس کے ایک مرد ساتھی کے ذریعے جنسی استحصال کی اس کی شکایت پر پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے۔
یہ آرڈر سوشل جسٹس ڈپارٹمنٹ کی سفارشات پر مبنی ہے۔ اس پہل کا مقصد حاشیائی کمیونٹی کو اعلیٰ تعلیم میں بہتر مواقع مہیا کرانا اور مین اسٹریم میں لانا ہے۔