Tree Felling

مودی کی ریلی کے لیے پیڑ کاٹنے کی مخالفت پر وزیر ماحولیات بولے-پہلے کیوں نہیں تھی بیداری

وزیر ماحولیات پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے لیے پیڑوں کو کاٹے جانے پر اتنا ہنگامہ کیوں ؟ پہلے بھی وزیر اعظم اور دوسرے رہنماؤں کے لیے پیڑ کاٹے جا چکے ہیں ۔ مجھے حیرت ہے کہ پہلے اس طرح کی بیداری کیوں نہیں تھی ۔

مودی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں 1 کروڑ سے زیادہ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی

لوک سبھا میں ماحولیات کے وزیرمملکت بابل سپریو نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ سال 2014 سے 2019 کے بیچ منسٹری آف انوائرمنٹ نے ترقیاتی کاموں کے لئے 1.09 کروڑ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پیڑ کٹواکر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔