ویڈیو: سال 2016 میں اجولا یوجنا کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مارچ 2020 تک تقریباً 8 کروڑ گیس کنکشن دینے کا ہدف رکھا تھا۔اس بارے میں دی وائر نے اتر پردیش کے سیتا پور کے دیہی علاقوں کی خواتین سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں اس اسکیم سے کتنا فائدہ ہو رہا ہے۔
ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے بہار، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور راجستھان کے دیہی علاقوں کے اجولا سے فائدہ اٹھانے والے تقریباً 85 فیصدی لوگ ابھی بھی کھانا پکانے کے لئے مٹی کے چولہے کا استعمال کرتے ہیں۔
بی جے پی صدر امت شاہ نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریے کی رسم اداکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کو اچھے لگنے والے فیصلے نہیں، لوگوں کے لئے اچھے فیصلے کر رہی ہے۔