University of Hyderabad

رام نومی پر اے بی وی پی نے حیدرآباد یونیورسٹی میں مبینہ طور پر رام مندر کا ڈھانچہ بنایا

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے یونیورسٹی کیمپس کے اندر چٹانوں سے بنےایک ڈھانچے میں بھگوا جھنڈے کے ساتھ رام اور ہنومان کی تصویریں لگائی گئی تھیں۔ دیگر طلبہ گروپ اسے یونیورسٹی کے بھگوا کرن کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

حیدرآباد یونیورسٹی میں ’شاہین باغ نائٹ‘ کا انعقاد، طلبا پر لگا 5-5 ہزار روپے کا جرمانہ

یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ 18 فروری کو یونیورسٹی نے3 طالبعلموں پر جرمانہ لگایاہے۔ متعلقہ سرکلر میں کہا گیا کہ نارتھ شاپنگ کامپلیکس میں31 جنوری کو رات 9 بجے کے بعد طلبا نے ایک پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔ اس میں مبینہ طور پر کیمپس کی دیواروں کو بھی خراب کرنے کاالزام لگایا گیا ہے۔