اناؤ ریپ کیس :اناؤ گینگ ریپ معاملے میں نیا موڑ،متاثرہ فیملی نے پولیس پر ان کی شکایت کو بدلنے کا لگایا الزام۔کہا؛بدلی ہوئی تحریر میں ان کی طرف سے فرضی انگوٹھا اور دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ایم ایل اے کے بھائی پربھی جانچ کو متاثر کرنے کا الزام ۔
سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت چنڈی گڈھ میں کرانے اور سی بی آئی کو تفتیش سونپنے کی عرضی پر غور کرنے کے بعد کٹھوعہ میں چل رہی کارروائی پر 7مئی تک روک لگا دی ہے۔
سپریم کورٹ نے کٹھوعہ میں بچی کے ساتھ ریپ اور اس کے قتل کے دو ملزمین کی اس عرضی پر غور کرنے کی حامی بھر دی ہے ،جس میں انہوں نے مقدمہ کی سماعت جموں سے باہر منتقل نہیں کرنے اور معاملے کی تفتیش سی بی آئی کو سونپنے کی گزارش کی ہے۔
’وہ بےحد غریب لوگ ہیں۔ ان کو نہیں پتا کہ دنیا کیسے چلتی ہے۔ بکروال لوگ خانہ بدوش ہوتے ہیں، ہمیشہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔ وہ ان سنی سی زندگی جیتے ہیں اور ان سنے ہی مر جاتے ہیں۔ وہ بے بس محسوس کرتے ہیں۔ لیکن ان کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف چاہیے۔ جب میں ان سے ملی تب وہ یہ جانکر خوش ہوئے کہ کوئی ان کی بچی کے لئے انصاف کی لڑائی لڑنا چاہتا ہے۔‘
وزیر اعظم کے نام لکھے ایک خط میں ریٹائرڈ نوکرشاہوں نے کہا کہ یہ خط صرف اجتماعی شرم یا اپنی تکلیف کو آواز دینے کے لئے نہیں بلکہ سماجی زندگی میں زبردستی شامل کر دی گئی نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کے خلاف لکھا گیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کٹھوا اور اناؤ گینگ ریپ معاملے پر ونود دوا کا تبصرہ
بھاڑ میں گئے ہندو اور بھاڑ میں گئے مسلمان۔ بھاڑ میں گیا اپوزیشن اور بھاڑ میں گئی حکومت۔ بھاڑ میں گئی دلیل اور بھاڑ میں بکواس، بھاڑ میں گئی روحانیت۔ بھاڑ میں گیا میں اور بھاڑ میں گئے آپ سب۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو سمجھ لو بھاڑ میں گیا ملک۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو یہ ملک اس شرمندگی سے کبھی نہیں باہرآ پائےگا۔
ملزم ایم ایل اے کو سی بی آئی نے لکھنؤ واقع ان کی رہائش گاہ سے سے گرفتار کیا ۔گرفتاری کے بعد انہیں سی بی آئی دفتر میں لے جاکر پوچھ تاچھ کی گئی۔
سپریم کورٹ میں معاملے کی سی بی آئی جانچ اور متاثرہ کو معاوضہ دینے کی مانگ سے متعلق عرضی دائر کی گئی ہے۔
اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر پر گینگ ریپ کا الزام لگانے والی دوشیزہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ انچارج سمیت 6 پولیس والے برخواست۔