غیرسرکاری تنظیم سینٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دلت برادریوں کےان لوگوں کو بھی ریزرویشن اور دیگر فوائد دیے جائیں، جنہوں نےاسلام اور عیسائیت کو اپنا لیا ہے۔
امبیڈکر نے کہا تھا؛’اصل میں دنیا میں دو ذات ہے، پہلا امیر اور دوسرا غریب’۔مودی حکومت کی نوٹ بندی، جی ایس ٹی، فلاحی کاموں سے سرکار کی کنارہ کشی اور سرمایہ داروں کے مفاد کے لئے ہر روز نئی پالیسی کا نفاذ کسی بھی طرح سے امبیڈکر کے نظریات سے میل نہیں کھاتے۔
بی جے پی ایم پی اے نارائن سوامی کو مبینہ طور پر دلت ہونے کی وجہ سے اپنے ہی پارلیامانی حلقے کے ایک گاؤں میں جانے نہیں دیا گیا۔
سال 2047تک چھواچھوت مٹانے کو لے کر شروع ہوئی تحریک پر حقوق انسانی کے کارکن اور گجرات کے نوسرجن ٹرسٹ کے بانی مارٹن میک وان سے اجے آشیرواد کی بات چیت