چار جنوری کو الہ آباد میں رہ کر پڑھائی کرنے والے اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طالبعلم اچانک سڑکوں پر نکل آئے اور تالی-تھالی پیٹتے ہوئےمؤخربھرتیوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرنے لگے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ روزگار جیسے اہم مدعے پر سوئی ہوئی حکومت کونیند سےجگانا چاہتے ہیں۔
ویڈیو: متھرا میں اس مہینے کی شروعات میں ہندو مہاسبھا نے شاہی عیدگاہ مسجد کے اندر شری کرشن کی مورتی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس پولرائزیشن کے بیچ مسلم کمیونٹی کے ان کاریگروں کی کہانی،جوکئی نسلوں سے کرشن کی مورتیوں کے لیے روایتی کپڑے بناتے ہیں۔
ویڈیو: اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والےاسمبلی انتخاب سے پہلے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کرنے والے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ او پی راج بھر سےعارفہ خانم شیروانی سے بات چیت۔ راج بھر نے2017 کا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔انہیں کابینہ وزیر بھی بنایا گیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کشیدگی کے بعد 2019 کے عام انتخاب سے پہلے وہ عہدے سے استعفیٰ دےکر بی جے پی سے الگ ہو گئے تھے۔
ویڈیو: اگلے سال کی شروعات میں ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے پہلے دی وائر کی ٹیم راجدھانی لکھنؤ کے امین آباد علاقے میں جاکر لوگوں کی رائے جانی۔