Urdu News

ملک کے مختلف ہائی کورٹ میں ججوں کے خالی عہدوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے: وزارت قانون

وزارت قانون کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے مختلف ہائی کورٹ میں 420 ججوں کی کمی ہے، جو اس سال اب تک سب سے زیادہ ہے۔ ایک اکتوبر تک ہائی کورٹ میں 659 جج تھے، جبکہ کل منظور شدہ عہدوں کی تعداد 1079 ہے۔

جے این یو انتظامیہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو آفس خالی کرنے کو کہا، جے این یو ایس یو نے کیا انکار

جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اب تک یونین نوٹیفائڈ نہیں ہوئی ہے۔ وہیں، اسٹوڈنٹ یونین کی صدر آئیشی گھوش نے کہا کہ 8500 اسٹوڈنٹس یونین کی آواز کو اس طرح انتظامیہ بند نہیں کر سکتا۔

بھوک مری سے لڑنے میں ناکام ہندوستان، گلوبل ہنگر انڈیکس میں 117 ممالک میں 102 ویں مقام پر

2019 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان دنیا کے ان 45 ممالک میں شامل ہے، جہاں بھوک مری سنگین سطح پر ہے۔ فہرست کے مطابق، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار اس معاملے میں ہندوستان سے بہتر حالت میں ہیں۔

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: ای ڈی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو گرفتار کیا

آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی ایک عدالت نے ای ڈی کو سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے پوچھ تاچھ کرنے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ حالانکہ، عدالت نے ای ڈی کو چدمبرم سے راؤز ایونیو عدالت کے احاطے میں پوچھ تاچھ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی طور سے گرفتار کرنا ان کی عزت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔

مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کرنے سے متعلق احکامات پیش کرے جموں و کشمیر انتظامیہ: سپریم کورٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے سپریم کورٹ سے کہا گیا کہ قومی مفاد میں لئے گئے انتظامی فیصلوں کی اپیل پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔ صرف عدالت ہی اس کو دیکھ سکتی ہے اور درخواست گزار اس کو نہیں دیکھ سکتے۔

بھیما کورے گاؤں: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کی گرفتاری سے تحفظ کی مدت چار ہفتہ بڑھائی

بھیما کورےگاؤں تشدد معاملے میں مہاراشٹر حکومت کے وکیل نے جب ہیومن رائٹس کارکن گوتم نولکھا کو اور عبوری تحفظ دئے جانے کی مخالفت کی تو سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ انہوں نے ایک سال سے زیادہ وقت تک ان سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی۔

اترپردیش: پولیس حراست میں ایک شخص کی موت، تین پولیس اہلکار سسپنڈ

معاملہ ہاپوڑ ضلع‎ پلکھوا کا ہے، جہاں ایک خاتون کی لاش ملنے کے بعد لاکھن گاؤں کے پردیپ تومر کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔ تومر کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی پٹائی کے بعد ان کی طبیعت بگڑی اور علاج کے دوران موت ہو گئی۔

نریندر مودی نے کہا، نیشن بلڈنگ کی بنیاد ہیں ساورکر کے ’سنسکار‘، ان کو بھارت رتن سے رکھا گیا محروم

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان مہاراشڑکے اکولہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے جاری اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ کیا تھا۔

آرٹیکل 370 کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہیں فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت 13 خواتین گرفتار

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے ہٹانے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹری ریاستوں میں بانٹنے کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہیں ان خواتین کو سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں لےکر سرینگر سینٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔

معافی نامہ ری ٹوئٹ کرنے کی شرط پر ایس گرو مورتی کے خلاف ہتک عزت  کا مقدمہ بند

ایک تمل اخبار کے مدیر اور ریزرو بینک کے مختصر مدت کے لیے ڈائریکٹر ایس گرومورتی نے گزشتہ سال جسٹس ایس مرلی دھر کے خلاف ایک مضمون ری ٹوئٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے ان پر ہتک عزت کی کارروائی شروع کی تھی۔

بہت ہو چکا…آج شام 5 بجے ختم ہو جائے گی ایودھیا معاملے کی شنوائی: سی جے آئی رنجن گگوئی

ایودھیا میں رام جنم بھومی -بابری مسجد زمین معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے آخری وقت میں مداخلت کو لے کر داخل کی گئی ایک درخواست کو نامنظور کر تے ہوئے ہندوستان کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے بدھ کو کہا کہ اس معاملے میں بحث شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ: بامبے ہائی کورٹ کا 3 سماجی کارکنوں کو ضمانت دینے سے انکار

سماجی کارکن سدھا بھاردواج ، ارون پھریرا اور ورنن گونجالوس کو جنوری 2018 میں مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں میں ہوئے تشدد کے بارے میں ماؤوادیوں سے مبینہ لنک ہونے کے الزام میں 28 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مہاراشٹر: بی جے پی کے انتخابی منشور میں ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈا کے ذریعے جاری 40 صفحات کے انتخابی منشور میں جیوتبا اور ساوتری بائی پھولے کو بھی بھارت رتن دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کو ایک کروڑ روزگار مہیا کرانے سمیت کئی دوسرے وعدےکیے گئے ہیں۔

تلنگانہ: غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے بیچ ٹی ایس آر ٹی سی کے دو ملازمین نے کی خود کشی

حکومت میں انضمام کرنے سمیت اپنی مختلف مانگوں کو لےکر تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تقریباً 48 ہزار ملازمین گزشتہ 5 اکتوبر سے غیر معینہ مدت ہڑتال پر ہیں۔ ٹی ایس آر ٹی سی کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی نے 19 اکتوبر کو ریاست بھر میں بندی کا اعلان کیا ہے۔

نوبل ایوارڈ جیتنے والے ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا، ہندوستانی معیشت ڈگمگا رہی ہے

اکانومکس کانوبل جیتنے والے ہند نژاد امریکی اکانومسٹ ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بحث چل رہی ہے کہ کون سا اعداد وشمارصحیح ہے اور حکومت کا خاص طور سے یہ ماننا ہے کہ وہ سبھی اعداد و شمار غلط ہیں،جو پریشان کن ہیں۔

ہند نژاد امریکی اکانومسٹ ابھیجیت بنرجی سمیت تین لوگوں کو نوبل ایوارڈ

ان تینوں اکانومسٹ کو عالمی غریبی کم کرنے کی سمت میں کی گئی ان کی تحقیق کے لیے نوبل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ابھیجیت بنرجی نے کولکاتہ یونیورسٹی،جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پڑھائی کی ہے۔

آر ٹی آئی رپورٹ کارڈ: خالی عہدوں اور زیر التوا معاملوں سے جوجھ رہے ملک بھر‌ کے انفارمیشن کمیشن

آر ٹی آئی قانون نافذ ہونے کی 14ویں سالگرہ پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری 2019 میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھی انفارمیشن کمشنرکی وقت پر تقرری نہیں ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک بھر‌کے انفارمیشن کمیشن میں زیرالتوا معاملوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو صحیح وقت پر اطلاع نہیں مل پا رہی ہے۔

سماج میں کھلے عام نفرت کا جذبہ پریشان کن ہے: نصیر الدین شاہ

ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھنے والی 49 ہستیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تنقید کرنے والی ادب اور آرٹ شعبے کی 180 سے زیادہ ہستیوں میں نصیر الدین شاہ بھی شامل تھے۔

گجرات اسکول کے امتحان میں پوچھا گیا، گاندھی جی نے خودکشی کرنے کے لئے کیا کیا؟

اس سوال کو لےکر تنازعہ ہونے کے بعد افسروں نے اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اسکول انتظامیہ نے مہاتما گاندھی کی خودنوشت ’تلاش حق‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوال میں کوئی غلطی نہیں ہے۔

اتر پردیش: مڈ ڈے میل میں بچوں کو ہلدی ملے پانی کے ساتھ چاول دینے کا الزام

یہ معاملہ سیتا پور کے بچپریاگاؤں کا ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے ایک ویڈیو میں گاؤں کے پرائمری اسکول کے بچے ہلدی ملے پانی کے ساتھ چاول کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ بیسک ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہےکہ ویڈیو کھانا ختم ہونے کے وقت کا ہے۔ بچوں کو سبزی چاول پروسے گئے تھے۔

شیلا دکشت کے بیٹے نے دہلی کانگریس کے انچارج پی سی چاکو کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا

اس بارے میں سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت نے دہلی کانگریس کے انچارج پی سی چاکو کو خط لکھا تھا۔ شیلا دکشت کے قریبی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے چاکو پر خط لیک کرنے کا الزام لگایا اور ان کو انچارج کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی۔

آر ٹی آئی استعمال کی رفتار دھیمی، 14 سال میں محض 2.5 فیصدی لوگوں نے کیا استعمال: رپورٹ

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل انڈیا کے ذریعہ جاری رپورٹ میں انفارمیشن کمیشن میں خالی عہدوں کو آر ٹی آئی کی فعالیت کے لیے رکاوٹ بتایا گیا ہے۔ریاستوں کے معاملے میں اتر پردیش نے 14 سال میں ایک بھی سالانہ رپورٹ پیش نہیں کی ہے،جبکہ بہار انفارمیشن کمیشن کی اب تک ویب سائٹ بھی نہیں بن پائی ہے۔

کیرل: 14 سال میں شوہر سمیت چھے لوگوں کے قتل کی ملزم کو 6 دن کی پولیس حراست

معاملہ کیرل کے کوجھی کوڈ ضلع‎ کا ہے۔ 47 سالہ خاتون جالی جوزف پر 14 سال کے دوران اپنے شوہر سمیت فیملی کے چھے لوگوں کو مبینہ طور پر سائنائیڈ دےکر قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جائیداد کے لئے جالی نے ایسا کیا۔

پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس کے علاوہ کانگریس بھی کرے‌ گی جموں و کشمیر بی ڈی سی الیکشن کا بائیکاٹ

کانگریس کے علاوہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، پیپلس کانفرنس، سی پی ایم اور کشمیر کی کچھ دوسری سیاسی پارٹیوں نے بھی بی ڈی سی انتخابی عمل میں شامل نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ بی ڈی سی انتخاب کی مخالفت کانگریس، این سی، پی ڈی پی کے کھوکھلےپن کو ظاہر کرتا ہے۔

راکیش استھانا رشوت معاملے کی جانچ دو مہینے میں پوری کرے سی بی آئی: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے راکیش استھانا کے خلاف مبینہ طورپر رشوت لینے کے معاملے کی جانچ پوری کرنے کے لیے سی بی آئی کو دی گئی مدت کو تیسری بار بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد اور وقت نہیں دیا جائےگا۔

چینی صدر شی چن پنگ کے کشمیر پر تبصرے کے بعد ہندوستان کا ردعمل، کہا-کشمیر پر تبصرہ نہ کریں

چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بیجنگ میں ایک اجلاس میں بھروسہ دلایا کہ عالمی اور علاقائی حالات میں تبدیلی کے باوجود چین اورپاکستان کی دوستی اٹوٹ اور چٹان جیسی مضبوط ہے۔

رافیل کا انجن بنانے والی کمپنی نے راجناتھ سے کہا، ٹیکس کے اصولوں سے ہمیں دہشت زدہ نہ کیا جائے

انڈین ایئر فورس نے فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل جنگی ہوائی جہازوں کی سیریز کا پہلا ہوائی جہاز فرانس کے جنوب-مغرب شہر بردو کے میرنیاک میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں حاصل کیا۔

2024 سے پہلے تمام گھس پیٹھیوں کو چن چن کر ملک سے باہر نکال دیں‌ گے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ کے کیتھل میں ایک انتخابی ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستر سالوں سے گھس پیٹھیوں نےقومی سلامتی کو چیلنج دیا ہے۔این آر سی کے ذریعے بی جے پی حکومت تمام گھس پیٹھیو ں کو باہر نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔

ورلڈ اکانومک فورم کے مسابقتی انڈیکس میں 10 ویں مقام پر پھسلا ہندوستان

ورلڈ اکانومک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس میں ہندوستان اس سال برکس ممالک میں سب سے خراب مظاہرہ کرنے والی معیشت میں سے ایک رہا، جبکہ چین کی حالت سب سے اچھی رہی۔ وہیں، صحت مند زندگی کے امکان کے معاملے میں ہندوستان کا مقام افریقی براعظم کے ممالک کو چھوڑ‌کر سب سے خراب رہا۔