بابری مسجد انہدام معاملہ: سپریم کورٹ نے کہا، 9 مہینے میں سنائیں فیصلہ، جج کی مدت کار بڑھائی جائے
اس معاملے میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت 12 لوگ ملزم ہیں۔
اس معاملے میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت 12 لوگ ملزم ہیں۔
سون بھدر ضلع کے اوبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین تنازعہ کو لےکر ہوئے تشدد میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 24 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ کو متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو مرزاپور میں روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ کانگریس نے کہا، یوگی حکومت کی تاناشاہی کی بدترین مثال۔
الزام ہے کہ تینوں لوگ مویشی چوری کے لئے ایک گھر میں گھسے تھے، تب گاؤں والوں نے ان کو پکڑکر بےرحمی سے ان کی پٹائی کی۔ معاملے میں اب تک پولیس کسی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔
سول ایویشن وزیر ہردیپ پری نے پارلیامنٹ میں یہ جانکاری دی۔ 26 فروری کو ہندوستان کے ذریعے سرحد پار بالاکوٹ میں دہشت گرد وں کے کیمپ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی’سرجیکل اسٹرائیک‘کے بعد پاکستان نے اپنا ایئر اسپیس بند کر دیا تھا۔
کرناٹک کے معروف تھیٹر فنکار ایس رگھونندن نے کہا کہ موجودہ وقت میں بھگوان اور مذہب کے نام پر ہو رہے قتل اور تشدد کے لیے براہ راست اور بالواسطہ طور پر اقتدار میں بیٹھے لوگ ذمہ دار ہیں۔
پہلا واقعہ اتر پردیش کے سنبھل کا ہے، جہاں پولیس اہلکاروں کی وین پر حملہ کرکے بدمعاش تین قیدیوں کو چھڑا لے گئے اور دو پولیس اہلکاروں کا قتل کر دیا۔ دوسرےواقعہ میں سون بھدر ضلع میں زمین تنازعے میں 3 خواتین سمیت 9 لوگوں کا گولی مارکر قتل کر دیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک کی ایک ایک انچ زمین پر جو غیر قانونی مہاجر رہتے ہیں، ہم ان کی پہچان کریںگے اور عالمی قوانین کے تحت ان کو ملک سے باہر کریںگے۔
یہ معاملہ اتر پردیش کے چندولی ضلع کا ہے۔ سیدراجا سے بی جے پی ایم ایل اے سشیل سنگھ نے وہاں کے نیشنل انٹر کالج کے طلبا کو بی جے پی کا اسکارف پہناکر حلف دلائی۔ بی جے پی ایم ایل اے سشیل سنگھ مافیا ڈان برجیش سنگھ کے بھتیجے ہیں۔
سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی شنوائی 2 اگست کو ہوگی۔
ویڈیو:جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی جیل میں بند کل بھوشن جادھو کو دی گئی پھانسی کی سزا پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے روک لگا دی۔ اس مدعے پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
انٹرنیشنل کورٹ نے ہندوستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کل بھوشن جادھو کو کانسیولر ایکسیس دینے کو کہا ہے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہے، جن میں سے ایک مشتاق نامی شخص کے خلاف ہے اور دوسری مدرسے میں توڑ-پھوڑ کے لئے 60 نامعلوم لوگوں کے خلاف ہے۔
نیرج شیکھر نے سماجوادی پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے استعفیٰ دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے رام دیو کو خط لکھکر یہ تجویز دی ہے۔ 3 سال پہلے فڈنویس حکومت نے رام دیو کو ناگپور میں پتنجلی فوڈ اور ہربل پارک کے لئے 230 ایکڑ زمین مہیا کرائی تھی، جو ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔
شکایت گزار کا کہنا ہے کہ اس طرح کا ذات سے متعلق امتیازی سلوک کئی سالوں سے ہوتا آ رہا ہے، جس کو روکنے کے لیے انھوں نے شکایت درج کرائی تھی۔ملزم حجاموں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان پر لگے الزام جھوٹے ہیں۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے ساکشی مشرا کے والد اور بریلی سے بی جے پی ایم ایل اے راجیش مشرا کو پھٹکار لگائی ہے اور پولیس سے کہا ہے کہ ان کو سکیورٹی مہیا کرائے۔
وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کو 3 سالوں میں کھانے کا معیار خراب ہونے سے متعلق 15 ریاستوں اور یونین ٹریٹری سے 35 شکایتں ملیں۔
یہ معاملہ اتر پردیش کے باغپت ضلع کا ہے۔پولیس افسر شیلیش کمار پانڈے نے بتایا کہ تقریباً 12 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرسانواں ضلع میں تبریز انصاری کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے بےرحمی سے پٹائی کی، جس کے کچھ روز بعد انصاری کی موت ہو گئی تھی۔ معاملے کی جانچکر رہی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پولیس نے مستعدی نہیں دکھائی جبکہ ڈاکٹر انصاری کی چوٹ کا پتہ نہیں لگا سکے۔
حیدر آباد پولیس نے کہا کہ صحافی کے چینل کے ڈبیٹ میں آئے ایک مہمان نے ان کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا ہے، جس کی بنیاد پر ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ملک میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ریپ کے معاملوں پراز خود نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں ہدایات تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سی جے آئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ یہ چونکانے والا ہے کہ اس سال اب تک درج 24 ہزار سے زیادہ معاملوں میں سے صرف 6449 معاملوں میں شنوائی شروع ہوئی ہے۔
بہار کے روہتاس ضلع کے دیومنی سنگھ یادو کے تین بچے وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے لقوے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت ان کے بچوں کے علاج کا انتظام کر پانے میں ناکام رہی ہے، اس لئے انہوں نے اپنی فیملی کے لئے مرنےکی اجازت مانگی ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپی رپورٹ میں لاء کمیشن نے کہا ہے کہ اس طرح کے تشدد کے شکار شخص کی فیملی کو اور شدیدطور پر زخمیوں کو کافی معاوضہ ملے۔ اس کے علاوہ جائیداد کے نقصان کے لئے بھی معاوضہ ملے۔
مغربی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیامان پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی میں مبینہ طور پر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور سے بنی 50 سے زیادہ مسجدوں، قبرستانوں اور مدرسوں کی لسٹ ایل جی کو سونپی ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے ملازمین کو اجازت کے بغیر موبائل فون اور کمپیوٹر سمیت سرکاری ڈیوائس پر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے حال ہی میں ایک حکم جاری کر کےکہا تھا کہ مراٹھا ریزرویشن سال 2014 سے نکلی تقریباً 70000 بحالیوں پر نافذ ہوگا۔
آسام شہریت مدعے پر جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ان میں سے زیادہ تر بنگالی نژاد مسلم شاعر اور کارکن ہیں۔ ان پر دنیا بھر میں آسام کے لوگوں کی امیج خراب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر اشونی کمار نے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں پر اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ یہ رپورٹ لاتور اور وردھا میں مودی کی تقریر کو لےکر تھی۔
کورٹ نے کہا کہ اگر ثالثی کمیٹی زمین تنازعہ معاملے کو سلجھانے میں اپنی نااہلیت کا اظہار کرتی ہے تو پھر 25 جولائی سے کورٹ روز مرہ کی بنیاد پر اس معاملے کی سماعت کرےگی۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے لوک سبھا میں بتایا کہ پچھلے تین سالوں میں 88 لوگوں کی سیور یا سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران موت ہو گئی۔ سب سے زیادہ 18 اموات دہلی میں ہوئیں۔
ایک صحافی نے بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیامان پرگیہ ٹھاکر پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے اور انتخاب جیتنے کے لئے نا مناسب رویہ اپنانے کا الزام لگاکر ان کے انتخاب کو چیلنج کیا ہے۔ 19 عرضی میں سے 17 کانگریس امیدواروں نے دائر کی ہیں۔
بجٹ پیش ہونے سے کچھ دن پہلے پرائیویسی بنائے رکھنے کے لئے وزارت خزانہ میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی جاتی ہے، لیکن بجٹ پیش ہونے کے بعد یہ پابندی ہٹا لی جاتی ہے۔ حالانکہ، اس بار ایسا نہیں کیا گیا۔
مہاراشٹر کی ناگپور یونیورسٹی نے تاریخ کی کتابوں میں ترمیم کی ہے اور ’ رائز اینڈ گروتھ آف کمیونلزم ‘نام کے باب کو ہٹاکر’ آر ایس ایس رول ان نیشنل بلڈنگ ‘نام سے ایک نیا باب شامل کیا ہے۔
یہ معاملہ گجرات کے احمد آباد ضلع کا ہے۔ سوموارکی رات ہریش سولنکی اپنی 2 مہینے کی حاملہ بیوی کو واپس لانے کے لیے پولیس ٹیم کے ساتھ اس کے گھر گئے تھے۔ سولنکی کو دیکھتے ہی خاتون کے رشتہ داروں نے ان پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔
یہ معاملہ گجرات کے ولساڈ کا ہے۔ الزام ہے کہ ایک تالاب کے رینوویشن پروجیکٹ کو لےکر شائع خبر سے گاؤں کا سابق سرپنچ ناراض تھا اور اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر صحافی اور ان کی فیملی پر حملہ کیا۔
مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جاری ہدایت کے مطابق؛سبھی اسٹوڈنٹس کے ٹوئٹر / فیس بک / انسٹاگرام اکاؤنٹس کو وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جوڑنا ہوگا۔ حالانکہ،اس پر تنازعہ ہونے کے بعد وزارت نے یہ واضح کیا کہ یہ ضروری نہ ہوکر اختیاری ہے۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی کیرل اکائی نے مسجدوں میں خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کی عرضی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس کو سستی تشہیر پانے کا ذریعہ کہتے ہوئے خارج کر دیا اور کہا کہ مسلم خواتین کو ہی اس کو چیلنج کرنے دیجیے۔
ایک آدیواسی خاتون کی شکایت پر خاتون فاریسٹ آفیسر اور 15 دیگر ملازمین کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ فاریسٹ آفیسر اور ان کے ساتھ آئے ملازمین نے ان سے گالی گلوج کی اور جوتوں سے مارا۔
اس بات کا علان قطرکے حکام کی طرف سے کیا گیا ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ ، ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارا ایک مشترکہ بیان پر اتفاق ہوگیا ہے جو امن کے لیے پہلا قدم ہے۔
ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے ایک اسٹوڈنٹ نے کینٹین سے متعلق اصولوں میں تبدیلی کرنے کو لےکر ہوئے ایک مظاہرہ میں حصہ لیا تھا۔ اسٹوڈنٹ کا الزام ہے کہ ایس سی کمیونٹی سے ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔