Urdu News

ممبئی : کالج نے مسلم اسٹوڈنٹ کے حجاب پہننے پر اٹھائے سوال ، اگزام دینے سے روکا

اس معاملے پر کالج کے وکیل کا کہنا ہے کہ کالج نے حجاب پہننے سے منع نہیں کیا ہے بلکہ برقع پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ نئی دہلی :ممبئی میں ہومیو پیتھی کی ایک اسٹوڈنٹ نے کالج میں حجاب نہ پہننے اور کلاس اٹینڈ نہیں کرنے دینے […]

اکال تخت نے بنایا ’سکھ سینسر بورڈ ‘

سکھ سینسر بورڈ:سکھ دھرم سے متعلق فلم بنانے اور اس کو ریلیز کرنے سے پہلے فلمسازوں کو شری اکال تخت سے تحریری طور پر منظوری لینی ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکھ دھرم پر کوئی ٹی وی سیریل بنانے کے لیے بھی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔

تمل ناڈو میں ویدانتا گروپ  کے خلاف پر تشدد مظاہرہ، 9 کی موت

تمل ناڈو کے توتی کورن ضلع میں ویدانتا گروپ کی کمپنی اسٹر لائٹ کاپر کے خلاف مہینوں سے چل رہا مظاہرہ منگل کو پر تشدد ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس دوران گولی باری کی ہے۔ نئی دہلی: تمل ناڈو کے توتی کورن ضلع میں […]

روہنگیا کیمپ کے دورے بعد پرینکا چوپڑہ نے کہا ان کو سخت مدد کی ضرورت،ہوئیں ٹرول

یہاں 60 فیصدی بچے ہیں ۔ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کا کیا ہوگا اور وہ ہر دن اس خوف میں جی رہے ہیں کہ اگلی بار کھانا کب ملے گا۔پرینکا نے کہا ہے کہ دنیا کو ان بچوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

رویش کا بلاگ : پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر میڈیا چپ ہے، بولے‌گا تو گودی سے اتار‌کر سڑک پر پھینک دیا جائےگا…

پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر ہے، پھر بھی آپ میڈیا میں اس کی خبروں کو دیکھئے تو لگے‌گا کہ کوئی بات ہی نہیں ہے۔ یہی دام اگر حکومت ایک روپیہ سستاکر دے تو گودی میڈیا پہلے صفحے پر چھاپے‌گا۔

کھیل کی دنیا : ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس اور یورپا کپ

کھیل کی دنیا:ایک اہم سوال یہ ہے کہ اگر ٹاس نہیں ہوگا تو پھر اس بات کا فیصلہ کیسے ہوگا کہ کون سی ٹیم پہلے بلے بازی کرےگی یا گیند بازی۔اس تعلق سے ایسا مانا جا رہا ہے کہ مہمان ٹیم کو بلے بازی یا گیند بازی کا انتخاب کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔

گریش کرناڈ: 6 ہندوستانی زبانوں میں لکھنے پڑھنے والا فنکار

مجھے تو دوسرا کوئی نہیں دکھتا، جس کو شمال سے لےکر جنوبی ہندوستان تک کے آرٹ ، مثلاً موسیقی، ادب، رقص، عوامی ادب اور بصری آرٹ کے ساتھ ہی اپنی گہری کلاسیکی روایت کی بھی اتنی باریک سمجھ ہو۔ وہ کم سے کم 6ہندوستانی زبانوں میں لکھ، پڑھ اور بول سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی رہنما کی بیوی اور فوج کے بیچ کیوں ٹھن گئی ہے؟

فوج کے گولہ بارود ڈیپو کے نزدیک ممنوعہ علاقے میں کورٹ کے حکم کے باوجود تعمیر کروانے کے معاملے میں فوج کے ذریعے بی جے پی رہنما اور اسمبلی اسپیکر نرمل سنگھ کی بیوی ممتا سنگھ سمیت کئی افسر اور پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔

بنارس  فلائی اوور حادثہ : پولیس نے پل بنانے والی کمپنی کو لکھے تھے پانچ خط، کہا تھا؛احتیاط برتیں

پولیس نے برج کارپوریشن کے افسروں کے خلاف 19 فروری کو ایک ایف آئی آر بھی درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ پل کی تعمیر کا کام غیرمنظم ہے۔ ایک آئرن بیم نیچے جا رہے ٹریفک کے ٹھیک اوپر لٹک رہا ہے۔

بی ایس یدورپا : داغ اچھے ہیں؟

کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ بی ایس یدورپا کو غیر قانونی کان کنی معاملے میں بد عنوانی کی وجہ سے 2011 میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ حالانکہ 2016 میں اسپیشل سی بی آئی عدالت نے ان کو اس معاملے سے بری کر دیا تھا۔

وجوبھائی والا : جن سنگھ کے وفادار سپاہی سے لےکر کرناٹک کے گورنر تک  کا سفر

گجرات میں جن سنگھ کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک وجوبھائی نے سال 2002 میں نریندر مودی کے لئے اپنی روایتی اسمبلی سیٹ چھوڑ دی تھی۔ نئی دہلی: کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا گجرات میں بی جے پی کے سب سے سینئر رہنماؤں میں سے ایک رہے […]

کٹھوعہ معاملہ: 3 گواہوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ

کٹھوعہ گینگ ریپ اور قتل معاملے میں 3 گواہوں کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر حکومت تک جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ سیل بند لفافے میں داخل کرنے کو کہا ہے۔

انٹرنیٹ سروس بند کرناحکومت کے لئے سینسرشپ کا نیا طریقہ : یونیسکو

یونیسکو انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی ساؤتھ ایشیا پریس فریڈم رپورٹ،18-2017 میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے واقعات دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں اور یہ پریس اور اظہار کی آزادی پر کنٹرول کا پیمانہ ہے۔

کرناٹک اسمبلی انتخاب اب تک کا سب سے مہنگا انتخاب : سروے

سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے سروے کے مطابق، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ذریعے اس اسمبلی انتخاب میں قریب 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، جو پچھلے انتخابی خرچ کا دو گنا ہے۔ نئی دہلی: حال ہی میں ختم ہوا کرناٹک اسمبلی انتخاب سیاسی پارٹیوں اور […]

میڈیا بول: وزیر اعظم کی تاریخ دانی،جمہوریت اور میڈیا

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں تاریخی حقائق کا غلط استعمال اور میڈیا کے رول پر سینئر جرنلسٹ ونود کمار اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر محمد سجاد کے ساتھ ارملیش کی بات چیت۔

عرب نامہ : امریکہ کا ایران نیوکلیرمعاہدہ سے علاحدگی اور عراق  میں انتخابات

پچھلے ہفتہ مشرق وسطی کی میڈیا میں لبنان کے انتخابی نتائج، عراق میں الیکشن اور شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیل کا میزائل حملہ بڑی خبریں رہی، جب کہ خلیجی میڈیا میں ایران نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کی علاحدگی اور ایران پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کیےجانے چرچا رہا ۔

جیلوں میں متعینہ تعداد سے زیادہ قیدی ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ جیل افسر جیلوں کے زیادہ بھرے ہونے کے مدعے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ ایسی کئی جیلیں ہیں جو متعینہ تعداد سے 100 فیصد اور کچھ معاملوں میں تو 150 فیصد سے زیادہ بھری ہیں۔