us museum

جسنتا کیرکیٹا۔ (تمام تصاویر بہ شکریہ: Facebook/@jacinta.kerketta.7)

’فلسطینی بچوں کے لیے‘ – شاعرہ جسنتا کیرکیٹا نے امریکی ادارے سے ایوارڈ لینے سے انکار کیا

یو ایس اے آئی ڈی اور روم ٹو ریڈ انڈیا ٹرسٹ نے آدی واسی ادیبہ اور شاعرہ جسنتا کیرکیٹا کو ان کی کتاب ‘جرہل’ کے لیے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔ جسنتا نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے خلاف چھیڑی گئی جنگ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس ایوارڈ کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔

جھمپا لاہری۔ (تصویر بہ شکریہ: Wikipedia-librairie mollat, CC BY 3.0)

فلسطین سے اظہار یکجہتی کی علامت ’کیفیہ‘ پر پابندی کے خلاف جھمپا لاہری کا احتجاج، امریکی ایوارڈ لینے سے انکار

کیفیہ فلسطینی قوم پرستی اور اس سے اظہار یکجہتی کی علامت ہے۔ امریکہ کے نوگوچی میوزیم نے گزشتہ اگست میں اعلان کیا تھا کہ اس کے ملازمین کام کے اوقات میں ایسا لباس نہیں پہن سکتے، جو ’سیاسی پیغامات، نعرے یا علامتوں‘ کا اظہار کرتے ہوں۔