اتر پردیش کے بدایوں ضلع کے تگلاپور گاؤں کا معاملہ۔ گاؤں کے ایک کنبہ کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخاب میں بانٹی گئی شراب سے ان کے یہاں بھی ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں پرتاپ گڑھ ضلع میں گزشتہ30 مارچ کے بعد سے مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر سات ہو گئی ہے۔
دریں اثنااس معاملے کے کلیدی ملزم پپو جیسوال کو پولیس نے ایک مڈبھیڑ کے دوران گرفتار کرلیا ہے ۔ رام نگر کے بھنڈ کے امرائی کنڈ کے پاس ایک مڈبھیڑ کے دوران اس کو گرفتار کیا گیا ۔ مڈبھیڑ میں پولیس نے ملزم کےپاؤں میں گولی بھی ماری اور اس کو زخمی حالت میں ضلع ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ے ۔ اس معاملے میں اب تک تین ملزموں کی گرفتاری ہوئی ہے۔
یہ معاملہ آسام کے گولا گھاٹ ضلع کا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے کا امکان ہے ،کیوں کہ شراب پینے کی وجہ سےجمعرات کی رات کئی لوگوں کو ہاسپٹل لایا گیا تھا۔
یوپی حکومت نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو 2-2 لاکھ روپے اور شدیدطور پر بیمار لوگوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔