گراؤنڈ رپورٹ : صوبے میں کانگریس اور بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے ہنومان بینی وال کی راشٹریہ لوک تانترک پارٹی نے گھنشیام تیواری،ایس پی اور آر ایل ڈی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اتحاد سرخیاں تو خوب بٹور رہا ہے، لیکن اس کی کامیابی پر شک برقرار ہے۔
راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کا راجاکھیڑا سے انتخاب لڑنے بات پہلے سے کی جارہی تھی۔ بی جے پی کی طرف سے کی گئی رائےشماری میں بھی اس سیٹ سے دعوے دار میں ان کا نام سامنے آیا، لیکن وسندھرا نے قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے اپنی روایتی سیٹ جھالراپاٹن سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ : ارد کی Minimum Support Price(ایم ایس پی)5600 روپے فی کوئنٹل ہے، لیکن سرکاری مراکز پر خرید شروع نہیں ہونے کی وجہ سے کسانوں کو 500 سے 2000 روپے فی کوئنٹل کی قیمت سے اپنی اپج بیچنی پڑ رہی ہے۔
آئندہ 7 جولائی کو جئے پور میں ہونے والے وزیر اعظم کے جلسے میں ہنگامہ کے خدشہ کی وجہ سے حکومت اس کے لئے بی جے پی کے نظریہ سے جڑے لوگوں کو ہی دعوت بھیج رہی ہے۔
بی جے پی حکومت سماجی تنظیموں کو زمین الاٹ کرنے کے لئے اتنی اتاولی ہے کہ سیلف گورننس اور اربن ڈیولپمنٹ منسٹر شری چند کرپلانی کہہ رہے ہیں کہ چاہے مجھے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے، لیکن سماجی اداروں کو رعایتی شرح پر زمینیں الاٹ کی جائیںگی۔
راجستھان کے ہاڑوتی ڈیویژن کے کسانوں نے گزشتہ سال لہسن کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے اس بار زیادہ لہسن بویا، لیکن کم قیمت ملنے کی وجہ سے ابتک تین کسان خودکشی کر چکے ہیں جبکہ دو کی موت صدمے سے ہو گئی ہے۔
جے پور ضلع میں کسانوں کی آمد ورفت روکنے کے لئے اضافی پولیس دستہ تعینات۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو 84 کسان لیڈروں کی گرفتاری سے کسانوں میں غصہ ہے۔