voter deletion

راہل گاندھی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کے لیے آدھار-لنک موبائل نمبر لازمی کیا

راہل گاندھی کے اس الزام کے بعد کہ کرناٹک کے آلند میں ووٹر لسٹ سے نام غلط طریقے سے حذف کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے پورٹل اور ایپ پر ایک نئی ‘ای-سائن’ کی سہولت شروع کی ہے،جس کےتحت اب درخواست دہندہ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کے ووٹر کارڈ اور آدھار کارڈ پر موجود نام ایک ہیں اور جس موبائل نمبر کااستعمال کیا جا رہا ہے ، وہ آدھار سے لنک ہے۔