wardha university

وردھا یونیورسٹی: ’سوری ساورکر‘ کے نعرے لگانے پر دلت – اوبی سی طلبہ معطل، انتظامیہ نے کہا – ’معزز شخصیات‘ کی توہین

جے این یو طلبہ یونین کے انتخابات میں بائیں بازو کی اتحاد کی جیت کے بعد مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی میں نعرے لگانے والے دس طالبعلموں کو ہاسٹل سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، ان طالبعلموں نے ‘سوری-سوری ساورکر، آر ایس ایس کا چھوٹا بندر، بھاگ نریندر بھاگ نریندر’کے نعرے لگائے تھے، جبکہ طلبہ نے کہا کہ انہوں نے ‘بال نریندر، بال نریندر’کہا تھا۔