سال 2024 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے فلاحی اسکیموں کا 62 فیصد فنڈ استعمال نہیں کیا
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا، جل جیون مشن اور مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم جیسی 50 سے زیادہ فلیگ شپ اسکیموں کے لیے مرکز کی جانب سے جاری کیے گئے 2.46 لاکھ کروڑ روپے میں سے تقریباً 62 فیصد ریاستی ایجنسیوں کے پاس 31 دسمبر تک بیکار پڑے تھے۔