معاملہ منڈی ضلعے کاہے، جہاں ایک بزرگ خاتون کو ڈائن بتاکر ان کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی کا الزام ہےمذہبی عقیدے کی آڑ لے کر ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے ایسا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جانچ کے حکم دیے۔
اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے ایک ڈگری کالج کا معاملہ۔ طالبات نے ریاست کے ہائر ایجوکیشن ڈائریکٹر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کامرس ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کے طور پر کام کرنے والے پروفیسر اکثر کلاس میں نہیں آتے ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران شراب پیتے ہیں اور اسائنمنٹ (مفوضہ)کے نام پر طالبات کا استحصال کرتے ہیں۔
ہماچل پردیش میں ہوئے ایک ایسڈ اٹیک کے الزام میں سزا کاٹ چکے دو مجرموں کو متاثرہ کو اضافی معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے جرم میں کسی طرح کی نرمی کی گنجائش نہیں ہے۔ متاثرہ کو ایسے حملے سے صدمہ پہنچا ہے اس کی بھرپائی مجرموں کو سزا دینے یا کسی بھی معاوضے سے نہیں کی جا سکتی۔