Women Safety

Final Timeline.00_56_16_09.Still002

’ہمیں معذور لفظ نہیں چاہیے، ہم در در بھٹک رہے ہیں اور کہتے ہو جمہوریت ہے‘

ویڈیو: دہلی کے براڑی واقع ‘ونایک بلائنڈ وومین ویلفیئر سوسائٹی’ نام کی تنظیم کے زیراہتمام بینائی سے محروم لڑکیوں کے لیے ایک ہاسٹل میں ملک کی کئی ریاستوں کی لڑکیاں مختلف کالجوں سے پڑھائی کر رہی ہیں۔ ان سے دی وائر ہندی کے مدیر برجیش سنگھ کی بات چیت۔

(فوٹو: رائٹرس)

ہریانہ: گڑگاؤں میں گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ریپ اور قتل، فریدآباد دوسرے نمبر پر

ہریانہ اسمبلی میں کانگریسی ممبر کرن سنگھ دلال کے سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی گئی۔ گڑگاؤں میں گزشتہ پانچ سالوں میں ریپ کے سب سے زیادہ 663 معاملے درج ہوئے جبکہ قتل کی 470 وارداتیں ہوئیں۔ گڑگاؤں اور فریدآباد میں بچوں کے ریپ کے معاملے بھی سب سے زیادہ پائے گئے۔

علامتی تصویر (فوٹو بہ شکریہ : ڈی ڈی نیوز)

مہیلا شکتی کیندر: 2019 تک بنانے تھے 440 مرکز، لیکن اب تک صرف 24 ہی بنے

مودی حکومت کے دعوے اور ان کی زمینی حقیقت پر اسپیشل سیریز: نومبر 2017 میں مودی حکومت نے وومین امپاورمنٹ کے لئے مہیلا شکتی کیندر نام کی ایک اسکیم شروع کی، جس کے تحت ملک کے 640 ضلعوں میں مہیلا شکتی کیندر بنائے جانے تھے۔ 2019 تک ایسے 440 مرکز بنانے کا ہدف تھا، لیکن اب تک صرف 24 مرکز ہی بنے ہیں۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست نے ان مراکز میں کام شروع ہونے کی رپورٹ نہیں دی ہے۔

Students protest at BHU

اتم پردیش نہیں پولیس اسٹیٹ بن رہا ہے اترپردیش

ریاست کےاعلی حکام کی عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کو ان کی منظوری حاصل تھی جو حکمراں طبقے کی طرف سے کسی ہدایت نتیجے میں بھی ہو سکتی ہے۔ اور اگراترپردیش میں معاملہ کمیونسٹوں، دلتوں، اقلیتوں یا کچھ اوبی سی برادریوں کا ہو تو اسکے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

Modi-Yogi-BHU1

لڑکیوں کے لیے پورے یوپی کا سچ BHUجتنا ہی کڑوا ہے

یوگی حکومت سے پوچھنا چاہئے کہ یہ بیٹیوں کا تحفظ ہے یا ان سے دھوکا؟ لیکن کون پوچھے؟ جس میڈیا کو پوچھنا چاہئے اس نے تو سماجوادی پارٹی کی اکھلیش حکومت کی اقتدار سے بے دخلی کے ساتھ ہی ریاست میں جنگل راج ختم ہوا مان لیا ہے۔ […]

Students protest at BHU

وی سی صاحب ! لڑکیاں بی ایچ یو کو بد نام نہیں اس کا نام روشن کررہی ہیں

شایدآج کل تعلیمی اداروں کے وی سی کا کام اپنی یونیورسٹی اور وہاں کے طلبہ و طالبات کا خیال رکھنے کے بجائے حکومت کاایجنڈہ سیٹ کرنا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے بنارس ہندو یونیورسٹی(BHU) میں  طالبات ،چھیڑخانی کے خلاف سڑک پر ہیں ۔حالاں کہ یہ احتجاج حال میں […]

BHU-Girls-Protest

وائس چانسلروں کا بھروسہ پولیس اور توپ پر بڑھتا جا رہا ہے …

بی ایچ یو میں لاٹھی چارج شرمناک ہے۔کیا اقتدار کے دم پر وائس چانسلر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ لڑکیوں کا کوئی حق نہیں اس جمہوریت میں ؟لڑکیوں سے کہا گیا کہ تم ریپ کرانے کے لیے رات میں باہر جاتی ہو۔تم جے این یو بنا دینا چاہتی […]