work

پرتاپ گڑھ کے سرائے لاہرکئی گاؤں کے چندریکا پرساد یادو پچھلے 40 سالوں سے اینٹ بھٹوں پر کام کر رہے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے بھی بھٹے پر کام کریں۔ اگر انہیں اچھی تنخواہ ملے تو وہ بھی کھیتی باڑی کرنا پسند کریں گے۔

یوپی: اینٹ بھٹوں کی تمازت اور آسمان سے برستی آگ کے درمیان کیسے کام کر رہے ہیں مزدور؟

شدید گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ مزدوروں کاہے۔ ایسے میں یوپی کے اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے مہاجر مزدور (فائر مین) لکڑی کی بوسیدہ چپلوں، لیموں، نمک اور چینی کے سہارے جھلسا دینے والی گرمی میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے کو مجبور ہیں۔