شہریت کا ثبوت دینے کے باوجود بنگلہ دیش بھیجے گئے چار ہندوستانی، مغربی بنگال پولیس انہیں واپس لے کر آئی
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو مہاراشٹر پولیس نے ہندوستانی شہری ہونے کے باوجود غیر قانونی بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں حراست میں لیتے ہوئے بی ایس ایف کے حوالے کر دیا تھا، جس نے انہیں بنگلہ دیش بھیج دیا تھا۔ بنگال پولیس نے بتایا کہ انہیں مطلع کیےبغیر ہندوستانی شہریوں کوبنگلہ دیش بھیج دیا گیا تھا۔