عالمی تنظیموں کے مطابق میانمار میں سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں دس روہنگیا باشندوں کے قتل کا اعتراف سچائی کا محض ایک حصہ اور ریاست راکھین میں اس مسلم اقلیت کے خلاف سرکاری فورسز کی پرتشددکارروائیوں کی ایک ’چھوٹی سی مثال‘ ہے۔
ہالی ووڈ رپورٹر کی خبر کے مطابق، ‘ اس نئی مہم کا نام ٹائمس اپ ہے۔
ايران ميں کمزور اقتصاديات کے خلاف پچھلے ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہرے اتوار اور پير کی درميانی شب بھی جاری رہے۔ صدر حسن روحانی کی تقرير اور ملک ميں سماجی رابطوں کی ويب سائٹس کی بندش کے باوجود عوام برسر احتجاج ہيں۔
اقوام متحدہ راکھین میں روہنگیاکےخلاف کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ قرار دیتی ہے۔ 2017ایشاکے لیے مشکلوں کے ساتھ حصولیابی کا سال رہا ۔رواں برس میں کابل میں خون ریزی ،پاکستان میں نواز شریف کی بد عنوانی کے ایک مقدمے کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے سے برطرفی،شمالی کوریا […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ مذکورہ قرارداد کے حق میں رائے دینے والوں کی مالی امداد بند کر دی جائے گی۔ نیویارک :اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی ہے جس میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت […]
عراقی شہر موصل کو دہشت گرد گروپ داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ہونے والی حتمی لڑائی کے دوران نو سے لے کر 11 ہزار تک کے درمیان عام شہری ہلاک ہوئے۔ یہ بات ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک تحقیق سے معلوم ہوئی ہے۔ خبر رساں ادارے […]
یورپی یونین کے رکن اٹھائیس میں سے پچیس ممالک نے پہلی بار آپس میں مستقل بنیادوں پر دفاعی شعبے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ یونین کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے اس فیصلے کو یورپی دفاعی یونین کے قیام کا نام دیا جا رہا ہے۔ برسلز […]
انٹرنیشنل کرائسس گروپ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپس علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔ اس گروپ نے ان مہاجرین کی میانمار جلد واپسی اور آبادکاری کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ رواں برس پچیس اگست سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف […]
یوروپی یونین کی فارن پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مگیرینی نے صدر ٹرمپ کے اقدام پر’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے.فیڈریکا مگیرینی نے کہا-’ ’یروشلم کے بارے فریقین کی خواہشات کو پورا کیا جانا نہایت ضروری ہے اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر صورت میں مذاکرات کا […]
حملہ آور کو روکنے کی کوشش ميں عبداللہ کو بھی بائیں ہاتھ پر زخم آیا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ میئر نے انہیں کیا دیا، تو ان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا، ’پھول۔‘ الٹینا کے میئر آندریس ہولشٹائن پر ایک کباب شاپ ميں چاقو حملہ ہوا تو […]
زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا اگلے صدر کے طورپر جمعرات کو حلف لیں گے۔حکمراں جانو ۔پی ایف پارٹی کی لیگل سکریٹری پیٹرک چناماسا نے یہ اطلاع دی۔ ہرارے (رائٹر): زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا اگلے صدر کے طورپر جمعرات کو حلف لیں گے۔حکمراں جانو […]
پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ مسٹر موگابے کو عہدہ سے ہٹا دیا جائے اور اگر وہ اپنی مرضی سے استعفی نہیں دیتے ہیں تو انہیں پارٹی سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ ہرارے (رائٹر) :زمبابوے میں حکمراں جانو- […]
زمبابوے میں برسرِاقتدار جماعت نے حال ہی میں ملک کے فوجی سربراہ پر ’بغاوت آمیز‘ رویے کا الزام لگایا تھا جب انھوں نے ملکی سیاست میں فوجی مداخلت کی تنبیہ کی تھی۔ ہرارے(رائٹر):اطلاعات کے مطابق زمبابوے کے ریاستی خبر رساں ادارے زیڈ بی سی کے صدر دفتر پر […]
اس سے قبل بھی کابل میں 29 ستمبر کو مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔ کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں جمعہ کو زوردار دھماکہ ہوا جس میں 30 افراد ہلاک اور 45 […]