وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی جےآئی ایس اے بوبڈے کو لکھے خط میں سپریم کورٹ کے جسٹس این وی رمنا پر بدعنوانی اور ٹی ڈی پی رہنما چندر بابو نائیڈو کی جانب سے ان کی سرکار گرانے کی سازش کےالزام لگائے ہیں۔ جگن کا یہ بھی الزام ہے کہ جسٹس رمنا ریاست کی عدلیہ کو متاثر کر رہے ہیں۔
گزشتہ سات مئی کو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم شہر کے پاس واقع ایل جی پالیمرس انڈسٹری میں ہوئے گیس لیک کی وجہ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
یہ حادثہ وشاکھاپٹنم کے گوپال پٹنم علاقے میں واقع ایل جی پالیمر انڈسٹری کو دوبارہ کھولنے کے دوران ہوا۔ اس حادثے میں دو بزرگ اور ایک 8 سال کی بچی سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں، 5000 سے زیادہ لوگ بیمار ہو گئے ہیں جنہیں ہاسپٹل لے جایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ اعداد و شمار کی تصدیق کریں اور تمام حق دار متاثرہ فیملیوں کو فوراً معاوضہ دیا جائے۔