ysr congress

بی جے پی کو 2024-25 میں الیکٹورل ٹرسٹوں سے 959 کروڑ روپے ملے، اکیلے ٹاٹا گروپ نے دیے 757 کروڑ

بی جے پی کو 2024-25 میں مختلف الیکٹورل ٹرسٹوں سے 959 کروڑ روپے کا سیاسی چندہ ملا، جن میں سے تقریباً 757 کروڑ روپے، جو اس پارٹی کو موصول ہوئے کل چندے کا 83 فیصد ہے، ٹاٹا گروپ کے زیر کنٹرول پروگریسو الیکٹورل ٹرسٹ سے آئے۔

آندھر پردیش اسمبلی نے پاس کی تین راجدھانی کی تجویز

امراوتی کو مقننہ، وشاکھاپٹنم کو عاملہ اور کرنول کو جوڈیشیل راجدھانی بنایا جائے‌گا۔ سابق وزیراعلیٰ چندربابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی راجدھانی کو منتقل کرنے کے قدم کی پرزور مخالفت کر رہی ہے۔ آج ٹی ڈی پی کے کئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

خواتین کے خلاف جرم کے سب سے زیادہ معاملے بی جے پی رکن پارلیامان پر درج ہیں: اے ڈی آر

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس کے مطابق،گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی نے خواتین کے خلاف جرم کے معاملوں سے جوجھ رہے 66 امیدواروں کو لوک سبھا،راجیہ سبھا اور اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا۔کانگریس نے 46 ایسے امیدوار اور بہوجن سماج پارٹی نے 40 ایسے امیدوار اتارے۔

فیس  بک پر سیاسی اشتہار وں کے لیے ہوا 10 کروڑ سے زیادہ خرچ، خرچ کرنے میں بی جے پی سب سے آگے

فیس بک اینڈ لائبریری کی رپورٹ کے مطابق، اس سال فروری میں 30 مارچ کے بیچ 51810سیاسی اشتہاروں پر 10.32 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے گئے ، جس میں بی جے پی اور اس کے حمایتی اشتہاروں پر زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔

صرف فروری مہینے میں فیس بک پر بی جے پی کے اشتہار میں خرچ ہوئے 2.37 کروڑ روپے

اس سال فروری مہینے میں فیس بک پر سیاسی اشتہار کے لئے کانگریس اور اس کی معاون پارٹیوں نے 10 لاکھ روپے اور علاقائی پارٹیوں نے صرف 19.8 لاکھ روپے خرچ کئے۔ یہ اعداد و شمار فیس بک کے ایڈ آرکائیو رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔