ایس سی -ایس ٹی ایکٹ

سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ میں کی گئی تبدیلی کا فیصلہ واپس لیا، ہوگی فوراً گرفتاری

سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر مرکزی حکومت کی ریویوعرضی کومنظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے۔ مارچ 2018 میں سپریم کورٹ نے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایکٹ میں معاملہ درج ہونے پر فوراً گرفتاری نہیں ہوگی اور شروعاتی جانچ‌کے بعد ہی کارروائی کی جائے‌گی۔

اتراکھنڈ: اشرافیہ  کے سامنے کھانا کھانے پر دلت کا قتل

اس معاملے میں اپنی جان گنوانے والےنو جوان کی بہن نے بتایا کہ ہم جس شادی میں گئے تھے، وہاں میرے بھائی نے اس کاؤنٹر سے کھانا لیا، جہاں اشرافیہ کھانا کھا رہے تھے۔ وہ ان کے سامنے ہی کرسی پر بیٹھ‌کر کھانا کھانے لگا، جس پر ان لوگوں نے کہا کہ یہ نیچ ذات کا ہمارے ساتھ کھانا نہیں کھا سکتا۔ کھائے‌گا تو مرے‌گا۔

دلت فیکلٹی ممبرکے استحصال کے الزام میں آئی آئی ٹی کانپور کے 4 پروفیسر پر معاملہ درج

آئی آئی ٹی کانپور کے ایئرو اسپیس شعبہ میں دلت کمیونٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ شعبے کے ہی کچھ پروفیسر پر دلت فیکلٹی ممبر کو ذہنی طور پریشان کرنےکا الزام ہے۔

کیا اشرافیہ  تحریک کے بعد پلٹی ہوا سے مدھیہ پردیش میں شیوراج کا دم پھول رہا ہے؟

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی ترمیم کی مخالفت ملک کے کئی حصوں میں ہو رہی ہے لیکن الیکشن کی دہلیز پر کھڑے مدھیہ پردیش میں اس کا اثر زیادہ ہے۔ بی جے پی-کانگریس دونوں ہی جماعتوں کے رہنماؤں کو ریاست میں جگہ جگہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سمترا مہاجن کیوں بھول جاتی ہیں کہ وہ صرف بی جے پی لیڈر نہیں لوک سبھا اسپیکر بھی ہیں؟

ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو لےکر سمترا مہاجن نجی طور پر کوئی بھی رائے رکھیں، لیکن لوک سبھا اسپیکر کے طور پر ان کا چاکلیٹ والا بیان کہیں سے بھی جائز اور ان کے عہدے کے وقار کے مطابق نہیں مانا جا سکتا۔

ایس سی ایس ٹی کے لیے ہو رہے مظاہرے میں جنتر منتر پہنچے راہل گاندھی، سرکار پر بولا حملہ

گانگریس صدر نے کہا ‘وزیر اعظم مودی کی سوچ اور پالیسیاں دلت مخالف ہیں۔ جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب انھوں نے کتاب لکھی تھی کہ دلتوں کو صفائی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ پی ایم مودی کی یہی سوچ ہے۔’

یو پی : بھارت  بند کے دوران سنگین دفعات کے تحت گرفتار دلت نابالغ دو مہینے سے جیل میں

گراؤنڈ رپورٹ :2 اپریل کو ہوئے بھارت بند کے دوران میرٹھ میں گرفتار کئے گئے بچوں کے اہل خانہ  کا کہنا ہے کہ دلت ہونے کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا۔ ‘ چماروں کو زیادہ مستی چڑھ رہی ہے… یہ کہہ‌کر میڈیکل تھانہ پولیس کے افسر […]

ویڈیو : بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد پر میرٹھ سے گراؤنڈ رپورٹ

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میرٹھ کے شوبھاپور گاؤں میں 2 اپریل کو بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کیے گئے دلت نوجوان گوپی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی خاص بات چیت

عدالت ایسے اصول نہیں بنا سکتی جو حکومت کے ذریعے منظور قانون کے برعکس ہوں : مرکزی حکومت

ایس سی ایس ٹی قانون سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی بنچ کو سونپنے کی گزارش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کےکے وینو گوپال نے کہا کہ اس انتظام کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔

بھارت بند: گوالیار میں مارے گئے دلتوں کی فیملی کو اب تک انصاف کا انتظار

گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]

راجستھان : بھیڑ نے دو دلت ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا

بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔

ایس سی، ایس ٹی قانون معاملہ : مرکز کی طرف سے نظر ثانی کی عرضی داخل

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔