بینگلورو

گوری لنکیش قتل کیس: گرفتار کیے گئے آخری ملزم کو بھی ملی ضمانت، اب تمام ملزمین باہر

بنگلورو کی ایک عدالت نے گوری لنکیش قتل کیس میں حراست میں لیے گئے آخری ملزم شرد بھاؤ صاحب کلسکر کو ضمانت دے دی۔ اس معاملے میں 18 شریک ملزمان میں سے 16 پہلے ہی ضمانت پر باہر ہیں۔ ایک اور ملزم وکاس پاٹل مفرور ہے اور اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

صحافی گوری لنکیش قتل معاملے میں ایس آئی ٹی نے ایک اور ملزم کو کیا گرفتار

سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کا پانچ ستمبر 2017 کو ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھی۔ ایس آئی ٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم گوری لنکیش کے قتل کی سازش کا حصہ ہے اور اس معاملے میں 18واں ملزم ہے۔

ایس آئی ٹی کا دعویٰ،گوری لنکیش کےمشتبہ قاتلوں کی ہٹ لسٹ میں تھے گریش کرناڈ

ایس آئی ٹی نے مشتبہ افراد سے ایک ڈائری بر آمد کی ہے جس میں فلمساز کرناڈ کے علاوہ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب بی ٹی للتا نایک، نیدومامیڈی مٹھ کے سربراہ ویربھدر چناملاسوامی اور سی ایس دوارکاناتھ کے نام شامل ہیں۔