یوم پیدائش

سیڈیشن کا الزام عائد کیے جانے پر مولانا آزاد نے کیا کہا تھا

میں یقیناً یہ کہتا رہا ہوں کہ ہمارے فرض کے سامنے دو ہی راہیں ہیں؛ گورنمنٹ نا انصافی اور حق تلفی سے باز آ جائے، اگر باز نہیں آ سکتی تو مٹا دی جائے گی۔ میں نہیں جانتا کہ اس کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے ؟ یہ تو انسانی عقائد کی اتنی پرانی سچائی ہے کہ صرف پہاڑ اور سمندر ہی اس سے کم عمر کہے جا سکتے ہیں۔

مہاراشٹرا حکومت کی عظیم شخصیات کی فہرست سے مولانا آزاد اور ڈاکٹر ذاکرحسین کے نام غائب

ریاست وملک کے 23 سے زائد شخصیات کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے جن کی یومِ پیدائش سرکاری سطح پر منائی جائے گی۔ اس فہرست میں راجستھان کے مہاراناپرتاپ تک کے نام کو تو شامل کیا گیا ہے لیکن مولانا ابوالکلام آزاد اور سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر ذاکرحسین کے نام کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔