خبریں

ہندوستان میں صرف ایک سال (2015)میں آلودگی سے 25 لاکھ لوگوں کی موت

لینسیٹ جرنل میں شائع ایک مطالعہ کے مطابق 2015 میں دنیا بھر میں آلودگی سے تقریباً  90 لاکھ لوگوں کی موت ہوئیں۔

New Delhi: Smog a day after Diwali festival at India Gate in New Delhi on Friday. PTI Photo by Atul Yadav(PTI10_20_2017_000026A)

نئی دہلی : ہندوستان میں 2015 میں آب وہوااور دوسری طرح کی آلودگیوں کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ موت ہوئی۔آلودگی کی وجہ سے اُس سال ملک میں 25 لاکھ لوگوں کی جانیں گئیں۔ لینسیٹ جرنل میں شائع ایک مطالعہ میں یہ بات کہی گئی ہے۔محققین نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر موت آلودگی کی وجہ سے ہونے والی دل کی بیماریوں، اسٹروک، پھیپھڑوں کے کینسر اور سانس کی سنگین بیماری سی او پی ڈی جیسے امراض کی وجہ سے ہوئیں۔

مطالعے کے مطابق فضائی آلودگی اس کا سب سے بڑا سبب ہے جس کی وجہ سے سال 2015 میں دنیا میں 65 لاکھ لوگوں کی موت ہوئیں جبکہ آبی آلودگی سے 18 لاکھ لوگوں کی موت اور دفتر یا کارخانہ سے منسلک آلودگی سے 8 لاکھ موت ہوئیں۔

محققین میں آئی آئی ٹی دلّی اور امریکہ کے ایکان اسکول آف میڈیسن کے ماہرین  شامل تھے۔ محققین نے کہا کہ آلودگی سے منسلک 92 فیصد موت بہت کم اوراوسط آمدنی والے طبقے میں ہوئی۔ہندوستان، پاکستان، چین، بنگلہ دیش، میڈاگاسکر اور کینیا جیسے صنعت کاری سے تیزی سے جڑے ملکوں میں آلودگی کی وجہ سے ہونے والی ہر چار میں سے ایک موت ہوتی ہے۔مطالعے میں کہا گیا، ‘ سال 2015 میں ہندوستان میں آلودگی کی وجہ سے سب سے زیادہ 25 لاکھ موتیں ہوئیں جبکہ چین میں مرنے والوں کا اعداد و شمار 18 لاکھ تھا۔’آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہرسال تقریباً 90 لاکھ لوگوں کی موت ہوتی ہے۔

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک آرڈر کے مطابق  پٹاخے کی فروخت پر پابندی کے باوجود پٹاکے جلائے گئے۔ روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق اس سال دہلی میں گزشتہ سالوں کی بہ نسبت دیوالی کے بعدتھوڑی  کم آلودگی محسوس کی گئی ۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)