خبریں

ہادیہ معاملہ: این آئی اے کی سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل

سپریم کورٹ نے گزشتہ 30 اکتوبر کو ہدایت دی تھی کہ ہادیہ کو 27 نومبر کو کھلی عدالت میں پیش کیا جائے۔

Photo : Scroll

Photo : Scroll

نئی دہلی:  کیرالہ کے اکھیلا/ہادیہ -شیفین نکاح معاملے کی تحقیقات کرنے والی این آئی اے نے سپریم کورٹ میں مہربند لفافے میں کل اسٹیٹس رپورٹ داخل کر  دی ہے۔چیف جسٹس دیپک مسرا کی سربراہی والی بنچ27 نومبر کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔اس دن اکھیلا کو  عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔

سپریم کورٹ نے کل اكھیلا کے والد اشوكن کی عرضی پرفوری سماعت سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ وہ 27 نومبر کو اس وقت اس عرضی پر سماعت کرے گا ،جب لڑکی کو اس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔تبدیلی مذہب کے بعد اكھیلا سے ہادیہ بن جانے والی لڑکی کے والد نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اس کی بیٹی سے بات چیت بند کمرے میں کی جائے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ 30 اکتوبر کو ہدایت دی تھی کہ ہادیہ کو 27 نومبر کو کھلی عدالت میں بات چیت کے لئے پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ اكھلا نے تبدیلی مذہب کرنے کے بعد شیفین سے نکاح کیا تھا، جسے اشوكن نے کیرالہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس نکاح کو منسوخ کر دیا تھا، جسے شیفین نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی یو این آئی اردو اور پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)