خبریں

آدھار نہیں ہونے پر بھی ملیں‌گی ضروری خدمات : یو آئی ڈی اے آئی 

یو آئی ڈی اے آئی نے سرکاری محکمہ جات اور ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ آدھار نمبر نہیں ہونے پر ضروری خدمات اور فائدے سے  استفادہ کرنے والے  کو اس کا فائدہ لینے سے منع نہ کیا جائے۔

علامتی تصویر: رائٹرس

علامتی تصویر: رائٹرس

نئی دہلی: آدھار نمبر جاری کرنے والے  اتھارٹی یو آئی ڈی اے آئی کا کہنا ہے کہ آدھار نمبر نہیں ہونے پر بھی ضروری خدمات کا فائدہ دینے سے منع نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس میں Public Distribution System کے تحت راشن ملنا، اسکولوں میں داخلہ اور صحت خدمات کا فائدہ اٹھانے جیسی ضروری خدمات شامل ہیں۔

یو آئی ڈی اے آئی نے ایک بیان میں سرکاری محکمہ جات اور ریاستی حکومتوں سے کہا ہے، ‘ وہ یہ متعین کریں کہ آدھار نمبر نہیں ہونے پر ضروری خدمات  اور فائدوں سے استفادہ کرنے والے کو اس کا فائدہ لینے سے منع نہیں کیا جائے۔  ان میں پی ڈی ایس کے تحت راشن ملنا، اسکولوں میں داخلہ ملنا، ہسپتال میں بھرتی ہونا اور صحت خدمات کا فائدہ اٹھائے جانے جیسی ضروری خدمات شامل ہیں۔  ‘

بیان کے مطابق، اس سے متعلق یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے 24 اکتوبر 2017 کو جاری اس کے سرکلر پر عمل کیا جانا چاہیے اور یہ متعین کیا جانا چاہیے کہ آدھار کے فقدان میں حقیقی استفادہ کرنے والوں کو اس کے فائدے سے محروم نہیں کیا جائے۔یو آئی ڈی اے آئی نے کہا ہے کہ اس نے اس طرح کی رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ آدھار کارڈ نہیں ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں بھرتی ہونے یا علاج جیسی ضروری خدمات سے لوگوں کو محروم رکھا گیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، جمعہ کو گڑگاؤں کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کے پاس آدھار نہیں ہونے کی وجہ سے  اس کو داخلہ نہیں دیا گیا جس سے اس نے ہسپتال کے دروازے پر ہی بچّے کو جنم دے دیا۔  ہسپتال نے ڈاکٹر اور نرس کو معطل کرتے ہوئے جانچ‌کے حکم دے دئے ہیں۔

خاتون کے شوہر ببلو نے بتایا کہ ان کے پاس آدھار نمبر تھا، لیکن وہ آدھار کارڈ لےکر ہسپتال نہیں آئے تھے۔  انہوں نے ہسپتال سے کہا تھا کہ داخلہ دےکر علاج کی کارروائی شروع کریں۔  وہ بعد میں آدھار جمع کروا دیں‌گے۔  ہسپتال نے بنا آدھار کارڈ کا داخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔اتر پردیش کے جونپور میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے۔  حاملہ خاتون کے پاس آدھار نہ ہونے کی وجہ سےہسپتال نے علاج کرنے سے انکار کر دیا اور خاتون نے ہسپتال کے فرش پر ہی بچّے کو جنم دے دیا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)