خبریں

کھیل کی دنیا : دفاعی چمپین جرمنی فٹبال کپ سے باہر اور سیلف گول کا نیا ریکارڈ

کھیل کی دنیا:جرمنی کو عالمی کپ سے باہر کرنے والی جنوبی کوریا ایشیا کی پہلی ایسی فٹ بال ٹیم بنی جس نے عالمی چمپین کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

فوٹو : رائٹرز

فوٹو : رائٹرز

فٹبال کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور سٹے بازوں نے بھی جس ٹیم جرمنی کے بارے میں پیشین گوئی کی تھی کہ اس بار یہی ٹیم عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہے گی وہ عالمی سے باہر ہو چکی ہے۔جی ہاں جرمنی کو عالمی کپ سے باہر کیا جنوبی کوریا کی اس ٹیم نے جس کی اس عالمی کپ میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔کوریا ایشیا کی پہلی ایسی فٹ بال ٹیم بنی جس نے عالمی چمپئن کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

جرمنی کی شکست اپنے آپ میں کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 80سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب جرمنی کی ٹیم آخری8میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔عالمی کپ فٹبال کی تاریخ میں یہ ایسا چھٹی مرتبہ ہوا ہے جب جب اپنے خطاب کا دفاع کرنے اتری ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئی۔جرمنی کی شکست کے بعد خود جرمنی کے فینس تو حیران ہیں ہی جرمن کوچ اور فٹبال کا گہرا علم رکھنے والے بھی حیران ہیں۔

ان سب کی حیرانی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک تو جرمنی کو کمزور ٹیم سے شکست ملی دوسرے میچ کے دوران زیادہ تر وقت گیند پر جرمنی کا ہی قبضہ رہا اس کے باوجود اسے شکست ہو گئی۔عالمی کپ پر اس بار اب کون سی ٹیم کا قبضہ ہوتا ہے یہ تو بعد میں پتہ چلے گا البتہ جن 16ٹیموں نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے ان کی یہ کوشش ہوگی کہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے آگے کی راہ مزید آسان کی جائے ۔

جو 16ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہیں ان میں گروپ اے سے یوروگوئے اور روس،گروپ بی سے اسپین اور پرتگال،گروپ سی سے فرانس اور ڈنمارک،گروپ ڈی سے کروشیا اور ارجنٹائنا،گروپ ای سے سوئٹزرلینڈ اور برازیل،گروپ ایف سے میکسیکو اور سوئیڈن،گروپ جی سے بلجیم اور انگلینڈ اور گروپ ایچ سے کولمیا اور جاپان شامل ہیں۔عالمی کپ فٹبال کے دوران سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کو گولڈن بوٹ سے نوازا جاتا ہے۔

اس بار اب تک چونکہ 9ایسے گول ہو چکے ہیں جب کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی جانب ہی گول کر دیا ایسے میں اس بار ایسا مذاق بن رہا ہے کہ کہیں اس بار کا گولڈن بوٹ سیلف گول کو نہ مل جائے۔عالمی کپ میں اب بھی بہت سے مقابلے باقی ہیں اور ایسے میں نو سیلف گول ہو جانا معمولی بات نہیں ہے۔سیلف گول کے معاملے میں اس بار ریکارڈ بن چکا ہے۔اب تک کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ6سیلف گول کا ریکارڈ تھا مگر اس بار ابھی کئی مقابلے باقی ہیں اوراور9سیلف گول ہو چکے ہیں۔

سوئیڈن سے مقابلہ کے دوران میکسیکو کے کھلاڑی ایڈسن الواریز نے جیسے ہی اپنی ہی ٹیم کی طرف گول کیا یہ اس ٹورنامنٹ کا ساتواں گول تھا جو کہ ایک نیا ریکارڈ بنا گیا۔اسی دن 19منٹ بعد ہی سوئٹزر لینڈ کے ایک کھلاڑی نے کوسٹا ریکا کے خلاف کھیلتے ہی اپنی ٹیم کی جانب ہی گول کر دیا جو اس ٹورنامنٹ کا آٹھواں سیلف گول ثابت ہوا۔پناما کے خلاف میچ کے دوران تیونیشیا کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی طرف گول کرکے سیلف گول کی تعداد نو تک پہنچا دی۔

عالمی کپ کی تاریخ میں اب تک 50سیلف گول ہو ئے ہیں اور کمال کی بات یہ ہے کہ ان میں سے نو گول اسی عالمی کپ میں ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے سب سے زیادہ6سیلف گول1998کے عالمی کپ کے دوران ہوئے تھے۔18اگست سے ملیشا میں ایشین گیمز ہونے ہیں۔پہلے ایشین گیمز 1951میں ہندوستان میں منعقد ہوئے تھے جن میں 11ممالک کے489کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔پہلے آٹھ ایشیائی مقابلوں میں جاپان پہلے نمبر پر رہا اس کے بعد اب تک جتنی بار بھی ایشین گیمز ہوئے ہیں ان میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

AsianGames_18

اب تک جتنے ایشین گیمز ہوئے ہیں ان میں چین نے سب سے زیادہ 2895تمغے جیتے ہیں جن میں 1342گولڈ،900سلور اور 653نقرئی تمغے شامل ہیں۔مجموعی طور پر 2850تمغوں کے ساتھ جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان کی بات کریں تو ویسے تو ہندوستان نے کل ملا کر 616تمغے جیتے ہیں مگر چونکہ اس کے گولڈ میڈل کی تعداد کم ہے اس لئے ہندوستان تمغہ جیتنے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ہندوستان نے ایشین گیمز میں 139گولڈ میڈل،178سلور میڈل اور 299نقرئی تمغے جیتے ہیں۔

اس بار ہندوستان کے مختلف کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شریک ہو رہے ہیں ویسے ہر کھلاڑی بہتر کرنے کی بات کر رہا ہے مگر ہندوستان کو اس بار کتنا میڈل ملے گا یہ آنے والے وقت ہی بتائے گا۔گزشہ مرتبہ یعنی2014میں ہوئے ایشین گیمز میں ہندوستان نے 11گولڈ، 9سلوراور37نقرئی تمغوں کے ساتھ کل57میڈل جیتے تھے اور اسے آٹھویں پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔