پی ایم سی ایچ نے مظفر پور کے شیلٹر ہوم کی 21 بچیوں کے ساتھ ریپ کی تصدیق کر دی ہے۔ یہاں رہنے والی بچیوں نے اپنی ایک ساتھی لڑکی کے قتل ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔
نئی دہلی: بہار کے مظفر پور ضلع بالیکا گریہہ میں بچیوں کے ساتھ ریپ کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے میں پی ایم سی ایچ نے شیلٹر ہوم کی 21 بچیوں کے ساتھ ریپ کی تصدیق کر دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں رہنے والی بچیوں نے اپنی ایک ساتھی لڑکی کے قتل ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔ انکشاف کے بعد اس بالیکا گریہہ کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ فارینسک ٹیم نےآج یہاں کھدائی شروع کی ہے۔ فی الحال یہاں رہنے والی سبھی بچیوں کو دوسرے شیلٹر ہوم میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں گزشتہ دنوں ضلع انتظامیہ کے ایک افسر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف اس پورے معاملے کو لےکر آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شیلٹر ہوم میں بچیوں کی حفاظت کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں 40 بچیوں کے ساتھ رہنماؤں اور افسروں کے ذریعے ریپ کے معالے کی جانکاری بہار حکومت کے پاس مارچ سے ہی ہے۔
Since March, Bihar Govt is aware abt repeated rapes committed against 40 minor inmates of Muzaffarpur Balika Shelter home by politicians, officials for years!
Many had forced abortions!
No action has been taken but cover up is on at war footing!
Nation has abandoned its girls!
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) July 22, 2018
کئی بچیوں کا ابارشن کرایا گیا لیکن اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور معاملے کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح ہو کہ میڈیکل جانچ میں 16 بچیوں سے ریپ کی تصدیق کے بعد گزشتہ مہینے پولیس نے کئی ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اب تک اس معاملے میں گرفتار لوگوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ مظفر پور کے سیوا سنکلپ اور وکاس سمیتی نام کے بالیکا گریہہ میں رہ رہی لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال کا سامنے آیا تھا۔
یہ معاملہ تب سامنے آیا تھا جب ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس نےاسی سال مئی میں بچیوں سے بات چیت کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی تھی۔انکشاف کے بعد لڑکیوں کی میڈیکل جانچ کرائی گئی ۔ 21 لڑکیوں کی میڈیکل رپورٹ سے انکشاف ہوا کہ ان میں سے 16 لڑکیوں کے ساتھ بالیکا گریہہ میں ریپ ہوا تھا۔ اس کے بعد بہار سوشل ویل فیئر ڈپاڑٹمنٹ نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
Muzaffarpur shelter home alleged rape case: Dog squad reaches the shelter home for investigation, following statement of one of the victims that a girl was beaten to death & buried in the premises after disagreement with staff members. 10 people have been arrested so far. #Bihar pic.twitter.com/smpjMqwGM4
— ANI (@ANI) July 23, 2018
پولیس افسروں کے مطابق معاملے میں دوسرے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی جانچ کے لیے بھی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔
Categories: خبریں