دنتے واڑہ ضلع کے ارا ن پور میں نکسلیوں نے حملہ کیا ہے،جس میں دور درشن کے ایک کیمرہ مین اور دو پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
نئی دہلی : چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور دور درشن کے ایک کمیرہ مین کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔کیمرہ مین کی پہچان اچیو تانند ساہو کے طور پر ہوئی ہے ۔ ساہو دور درشن دہلی میں کام کرتے تھے۔
Today our patrolling party was ambushed by Naxals in Aranpur. Two of our personnel were martyred, and a DD cameraman was also injured and later succumbed. Two more personnel injured: DIG P Sundarraj #Chhattisgarh pic.twitter.com/ZgZMF6xdRJ
— ANI (@ANI) October 30, 2018
اس موقع پر ڈی آئی جی پی سندر راج نے کہا ؛ آج ہماری ٹیم گشت کے لیے نکلی تھی ،تبھی اران پور میں نکسلیوں نے حملہ کیا ۔ ہمارے دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے اور دور درشن کے ایک کیمرہ مین کی موت ہوگئی ۔ دو اور سیکورٹی اہلکارزخمی ہیں ۔سندر راج نے کہا کہ ؛ مارے گئے لوگوں میں ایک سب انسپکٹر رورد پرتاپ، اسسٹنٹ کانسٹبل منگلو اور دہلی واقع ڈی ڈی نیوز کے کیمرہ مین اچیوتا نند شامل ہیں ۔اچیوتانند ساہو اور ا ن کی ٹیم چھتیس گڑھ میں الیکشن کور کرنے گئے تھے ۔لگ بھگ ایک گھنٹے پہلے ساہو نے اپنے چھتیس گڑھ کے دورے کے بارے میں فیس بک پر لکھا تھا۔
Stand in solidarity with family of the camerman, we will take care of his family. We salute all those mediapersons who go for coverage in such dangerous situations, remember their bravery: I&B Minister Rajyavardhan Rathore on DD camerman Achutyanand Sahu killed in Naxal attack pic.twitter.com/roOrExmAdC
— ANI (@ANI) October 30, 2018
اس معاملے میں منسٹر آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ راجیہ وردھن راٹھوڑ نے کہا کہ وہ ساہو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں ے کہا کہ وہ ایسے میڈیا اہلکار کو سلام کرتے ہیں جو اس طرح کی خطرناک جگہوں پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔
#Visuals from District Hospital in Dantewada, where two security personnel who were injured are being treated. Two security personnel and a DD cameraman lost their lives in #Dantewada Naxal attack. #Chhattisgarh pic.twitter.com/O7aBQ9k9JB
— ANI (@ANI) October 30, 2018
واضح ہو کہ 12 اور 20 نومبر کو دو مرحلے میں چھتیس گڑھ الیکشن ہوں گے ۔ پہلے مرحلے میں 18اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوں گے جس میں 8 ضلع نکسل متاثر ہے ۔ اس میں بستر، کانکیر ، سکما ،بیجا پور ، دنتے واڑہ ،نارائن پور ، کونڈا گاؤں اور راجا نند گاؤں شامل ہیں۔
Categories: خبریں