خبریں

دی وائر کو ملا دو رام ناتھ گوئنکا جرنلزم ایوارڈ

دی وائر ہندی کے سینئر کرسپانڈنٹ رہے امت سنگھ کو یہ ایوارڈ ’بہترین ہندی جرنلزم -پرنٹ‘کٹیگری میں جموں وکشمیر پولیس پر کی گئی ان کی گراؤنڈ رپورٹ کے لیے دیا گیا ہے۔ دی وائر انگریزی میں  انوائرمینٹل رپورٹنگ (پرنٹ )کی کٹیگری میں سندھیا روی شنکر کویہ ایوارڈ دیا گیا۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ایوارڈ لیتے ہوئے امت سنگھ

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ایوارڈ لیتے ہوئے امت سنگھ

نئی دہلی: صحافت کے شعبہ میں بہترین کام کرنے کے لیے دیا جانے والا ‘رام ناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ‘دی وائر ہندی کے سینئر کرسپانڈنٹ رہے امت سنگھ کو ملا ہے۔ یہ ایوارڈ سال 2017 کے لیے دیا جا رہا ہے۔ امت کو یہ ایوارڈ ’بہترین ہندی جرنلزم -پرنٹ‘کٹیگری میں جموں وکشمیر پولیس پر کی گئی ان کی گراؤنڈرپورٹ’ کیوں گھاٹی میں پولیس والا ہونا سب سے مشکل کام ہے’ کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ جموں و کشمیرپولیس اور ریاست کے تناؤ والے ماحول میں ان کے چیلنجنگ رول کو لے کر کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں امت سنگھ کے معاون کے طور پر شوم بسو کا بھی کانٹری بیوشن ہے ۔ جو عالمی سطح کے مشہور فوٹو جرنلسٹ ہیں۔

دی وائر انگریزی میں انوائرمینٹل رپورٹنگ (پرنٹ )کی کٹیگری میں سندھیا روی شنکر کو رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سال رام ناتھ گوئنکا ایکسیلینس ان جرنلزم ایوارڈ 18 کٹیگری میں 29 صحافیوں کو وزیر داخلہ راج ناتھ کے ذریعے دیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں :سدھارتھ وردراجن کو لوک مانیہ تلک نیشنل جرنلزم ایوارڈ


ایک ادارے کی شکل میں ‘دی وائر ‘ کا اردو ورژن مفاد عامہ اور جمہوری اقدار کے مطابق چلنے کے لئے پابند ہے۔ خبروں کے تجزیہ اور ان پر تنقید کرنے کے علاوہ ہمارا مقصد رپورٹنگ کی روایتی تصویر کو بچائے رکھنے کا بھی ہے۔ جیسےجیسے ہمارے وسائل بڑھیں‌گے،ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں‌گے۔

اس مقصد کی طرف یہ ہمارا چھوٹا ہی صحیح پر اہم قدم ہے۔ صحافت  کی اس صورت کو لےکر ہماری سوچ‌کے راستے میں صرف ضروری وسائل کی عدم دستیابی ہی رکاوٹ ہے۔ قارئین سے ہماری بس اتنی سی گزارش ہے کہ ہمیں پڑھیں،شیئر کریں،اس کے علاوہ اس کو اور بہتر کرنے کے لئے اپنے قیمتی مشوروں اور آراء سے نوازیں۔

دی وائر عوام کا ، عوام کے لیے اور عوام کی مدد سے چلنے ولا ایک میڈیا ہاؤس ہے ۔ ہم ایسی خبریں آپ تک پہنچاتے رہیں اس کے لیے ہماری مالی معاونت کریں۔