بی جے پی نے چینل کا نام وزیر اعظم مودی کے نام پر نمو رکھا ہے ۔ٹی وی چینل کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے پوچھاہے کہ اگر کمیشن کی اجازت کے بغیر نمو چینل شروع کیا گیا ہے تو اس پر کمیشن نے کیا کارروائی کی ہے؟
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر انتخاب سے ٹھیک پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی جانب سے نمو ٹی وی شروع کیے جانے پر اعتراض کیا ہے۔ خط میں پوچھاگیا ہے کہ ، کیا کسی سیاسی پارٹی کو اس طرح کی اجازت دی جاسکتی ہے ، جس کے تحت ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد بھی کوئی پارٹی اپنا ٹی وی چینل شروع کر سکے؟
Aam Aadmi Party writes to Election Commission over 24-hour channel 'NAMO TV'. The letter states,"Can permission be granted to a party to have their own TV channel even after model code of conduct is enforced? If no permission was sought by ECI then what action has been taken?"
— ANI (@ANI) April 1, 2019
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے چینل کا نام وزیر اعظم مودی کے نام پر نمو رکھا ہے ۔ٹی وی چینل کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے پوچھاہے کہ اگر کمیشن کی اجازت کے بغیر نمو چینل شروع کیا گیا ہے تو اس پر کمیشن نے کیا کارروائی کی ہے؟
AAP complaint against NAMO TV to Election Commission of India.
How is this channel running ?
Who gave permission?
Whether EC knows about any such channel ?? pic.twitter.com/VV9KMZpBIf— Vikas Yogi (@vikaskyogi) April 1, 2019
اپنی شکایت میں عام آدمی پارٹی نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اس چینل پر آنے والے پروگرام پر کس کی نگرانی ہوگی اور کیا بی جے پی نے چینل پر آنے والے پروگراموں اور اس کے نشر ہونے میں آنے والے خرچ کی تصدیق کرانے کے لیے کمیشن کی میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کمیشن نے بی جے پی سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اس کی وجہ پوچھی ہے یا نہیں؟
عام آدمی پارٹی نے اس معاملے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن سے جلد از جلد کارروائی کی گزارش کی ہے۔
Capture the colours of elections…
Watch the dance of democracy…
Say NaMo again with NaMo TV.
Tune in to get real time coverage of PM Modi's election campaign and a lot more fascinating content. pic.twitter.com/FrJVnLD43m
— BJP (@BJP4India) March 31, 2019
غور طلب ہے کہ اس سے قبل بی جے پی نے 31 مارچ کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ،الیکشن کے رنگوں سے ملیے،جمہوریت کے رقص کا نظارہ کیجیے،نمو ٹی وی کے ساتھ ایک بار پھر نمو کہیے۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریئل ٹائم میں(لائیو) وزیر اعظم مودی کی انتخابی تشہیر سے روبرو ہونے کے لیے نمو ٹی وی ٹیون کیجیے اس کے علاوہ دوسرے دلچسپ مواد سے لطف حاصل کیجیے۔
Categories: خبریں