The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • کیا اکھلیش یادو کو کمزور کرنے کے لیے شیو پال یادو کا استعمال کیا جا رہا ہے؟
  • آخر اسٹوڈنٹ این ای ای ٹی امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟
  • راجیو کمار نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا
  • سیڈیشن پر پابندی بجا ہے، لیکن عدالتوں کو حکومت کے جابرانہ رویوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے
  • ہریانہ: 9 ویں جماعت کی کتاب میں بٹوارے کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بتایا، سنگھ-ساورکر کی تعریف

ٹاپ اسٹوریز

  • تیزی سے گھٹ رہی ہے مسلمانوں کی آبادی، منہ کے بل گرا سنگھی پروپیگنڈہ
    تیزی سے گھٹ رہی ہے مسلمانوں کی آبادی، منہ کے بل گرا سنگھی پروپیگنڈہ
  • مجاز کی شاعری میں رباب بھی ہے اور انقلاب بھی
    مجاز کی شاعری میں رباب بھی ہے اور انقلاب بھی
  • کیا بنارس کی گیان واپی مسجد معاملے میں بابری مسجد کا ری پلے ہو رہا ہے؟
    کیا بنارس کی گیان واپی مسجد معاملے میں بابری مسجد کا ری پلے ہو رہا ہے؟
  • ہریانہ: 9 ویں جماعت کی کتاب میں بٹوارے کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بتایا، سنگھ-ساورکر کی تعریف
    ہریانہ: 9 ویں جماعت کی کتاب میں بٹوارے کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بتایا، سنگھ-ساورکر کی تعریف
  • اکبر الہ آبادی :رنج لیڈرکوبہت ہےمگرآرام کےساتھ
    اکبر الہ آبادی :رنج لیڈرکوبہت ہےمگرآرام کےساتھ

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ اردو میں لکھتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ ہمیں اپنے آئیڈیاز urdu@thewire.in پر بھیج سکتے ہیں۔

Subscribe to our mailing list

* indicates required

View previous campaigns.

خبریں

پی ایم سی بینک معاملہ: اکاؤنٹ ہولڈرس کو راحت، کھاتے سے نکال سکیں گے 50000 روپے

دی وائر اسٹاف 06/11/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

آر بی آئی نے ستمبر میں پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈر پر نقد نکاسی کے لئے 6 مہینے کی پابندی لگائی تھی۔ تب گراہکوں کو کھاتے سے چھے مہینے میں محض 1000 روپے تک کی نکاسی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے آر بی آئی کئی بار حد بڑھا چکا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی:  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گھوٹالے سے جوجھ رہے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو-آپریٹو (پی ایم سی) بینک کے گراہکوں کو نقد نکاسی کے معاملے میں کچھ اور راحت دی ہے۔ سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر اب اپنے کھاتے سے 50000 روپے کی نکاسی کر سکیں‌گے۔ پہلے یہ حد 40000 روپے تھی۔

سینٹرل بینک نے ستمبر میں پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈر پر نقد نکاسی کے لئے چھے مہینے کی پابندی لگائی تھی۔ تب گراہکوں کو کھاتے سے چھے مہینے میں محض 1000 روپے تک کی نکاسی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے آر بی آئی کئی بار حد بڑھا چکی ہے۔ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر اب چھے مہینے میں ایک بار میں یا پھر قسطوں میں 50000 روپے تک کی نکاسی کر سکتے ہیں۔

یہ چوتھی بار ہے جب ریزرو بینک نے پی ایم سی کے گراہکوں کے لئے فی کھاتا نکاسی کی حد بڑھائی ہے۔ سینٹرل بینک نے کئی مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد 23 ستمبر کو پی ایم سی بینک پر کئی طرح کی پابندیاں لگائی تھیں۔ اسی وقت فی گراہک صرف 1000 روپے نکاسی کی حد طے کی گئی تھی۔ سینٹرل بینک کے اس فیصلے کی کافی تنقید ہوئی۔ ریزرو بینک نے پچھلے مہینے نقد نکاسی کی حد کو بڑھاکر 40000 کر دیا تھا۔

سینٹرل بینک نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ بینک کی نقدی صورت حال  کا تجزیہ  کرنےکے بعد نکاسی کی حد کو اور بڑھاکر 50000 روپے تک کیا جا رہا ہے۔ اس میں پہلے کے 40000 روپے بھی شامل ہیں۔ نکاسی کی حد میں کیے گئے اس اضافہ کے بعد بینک کے 78 فیصد سے زیادہ اکاؤنٹ ہولڈر اپنے کھاتے سے پوری رقم نکال سکیں‌گے۔

ریزرو بینک نے اکاؤنٹ پولڈر کو 50000 روپے کی طےشدہ حد میں بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نکاسی عمل کو آسان بنانے میں مدد ملے‌گی۔ ریزرو بینک نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کے مفادات کی حفاظت کے لئے آگے بھی ضروری قدم اٹھانا جاری رکھے‌گا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)


دی وائر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے۔
[orc]

تازہ ترین

  • کیا اکھلیش یادو کو کمزور کرنے کے لیے شیو پال یادو کا استعمال کیا جا رہا ہے؟
  • آخر اسٹوڈنٹ این ای ای ٹی امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟
  • راجیو کمار نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: 1000 Withdrawal Limit, Account Holders Death, PMC Bank, Punjab and Maharashtra Cooperative Bank, RBI, Reserve Bank of India, The Wire Urdu, آر بی آئی, اکاؤنٹ ہولڈر کی موت, پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک, پی ایم سی بینک, دی وائر اردو, ریزرو بینک آف انڈیا

Post navigation

جامن کا پیڑ: کرشن چندر کی کہانی جس کو مبینہ طور پر حکومت کی تنقید کے الزام میں آئی سی ایس ای نے نصاب سے ہٹا دیا
آج ہندوستانی مسلمان کو ایک نئی سماجی تحریک کی ضرورت ہے

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now

Copyright

All content © The Wire, unless otherwise noted or attributed. The Wire is published by the Foundation for Independent Journalism, a not-for-profit company registered under Section 8 of the Company Act, 2013. CIN: U74140DL2015NPL285224

Twitter

پیروی @TheWireUrdu

Acknowledgment

ipsmflogo The Wire’s journalism is partly funded by the Independent and Public Spirited Media Foundation
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/حقوق انسانی/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/خاص خبر
  • Top tags: اردو خبر/ News/ Urdu News/ The Wire/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ دی وائر/ Narendra Modi/ BJP
Proudly powered by WordPress | Theme: Chronicle by Pro Theme Design.
Don`t copy text!
loading Cancel
Post was not sent - check your email addresses!
Email check failed, please try again
Sorry, your blog cannot share posts by email.